Qeema Ke Harey Bharay Parathay Recipe In Urdu

قیمہ کے ہرے بھرے پراٹھے بنانے کی ترکیب

Qeema Ke Harey Bharay Parathay Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ دوسوگرام
2 آٹا ایک پیالی
3 میدہ آدھی پیالی
4 سوجی آدھی پیالی
5 انڈے تین عدد
6 نمک حسب ذائقہ
7 ادرک ،لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
8 ٹماٹر دوعدددرمیانے
9 سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
11 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
12 ہرادھنیا آدھی گٹھی
13 پودینہ آدھی گٹھی
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آٹا میدہ اور سوجی کو ملالیں اس میں نمک اور دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
  2. 2 قیمے میں نمک ،ادرک لہسن ہلدی اور زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں جب قیمے کا اپنا پانی نکلنے لگے تو آنچ تیز کرکے بھونیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،ہرادھنیا اور پودینہ شامل کر دیں ۔
  3. 3 باریک چوپ کئے ہوئے ٹماٹر اور دو پھینٹیں ہوئے انڈے ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں اور چولہے سے اُتار لیں ۔
  4. 4 گندھے ہوئے آٹے کے چار سے پانچ پیڑے بنالیں اور ایک انڈا پھینٹ کررکھ لیں ہر پیڑے کو چوکور بیل کر درمیان میں قیمہ رکھے اور چاروں طرف سے اٹا اکر انڈا لگا کر بند کردیں ۔
  5. 5 خشک آٹا چھڑک کر ہلکا سا بیلیں اور گرم توے پر کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سنہراسینک لیں ۔

متعلقہ پکوان

(580) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Roti, Paratha Aur Bhatura - مزید پنجابی پراٹھا، پنجابی روٹی، بھتورا وغیرہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Qeema Ke Harey Bharay Parathay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Qeema Ke Harey Bharay Parathay is a Punjabi Roti, Paratha Aur Bhatura, and listed in the Punjabi Roti, Paratha and Bhatoora. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.