Rajasthani Mutton Korma Recipe In Urdu

راجستھانی مٹن قورمہ بنانے کی ترکیب

Rajasthani Mutton Korma Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مٹن 500 گرام
2 تیل 100ملی لیٹر
3 لانگیں 10 عدد
4 پیاز (باریک کٹے ہوئے) ایک کپ
5 ادرک (پسا ہوا) 3 کھانے کے چمچ
6 لہسن (پسا ہوا) 3 کھانے کے چمچ
7 کشمیری مرچیں (پیسٹ) 4 کھانے کے چمچ
8 نمک حسب ذائقہ
9 دہی 1.5 کپ
10 لہسن (کٹا ہوا) 2 کھانے کے چمچ
11 گھی 2 کھانے کے چمچ
12 کوئلہ ایک چھوٹا ٹکڑا

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پین میں گھی گرم کر کے اس میں لونگیں ڈال دیں اور جب وہ کڑکڑانے لگیں تو اس میں پیاز شامل کر دیں
  2. 2 پیاز براؤن ہوجائیں تو اس میں مٹن ڈال کر پانچ منٹ تک بھون لیں
  3. 3 لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں اور پانچ منٹ تک بھوننے کے بعد کشمیری مرچوں کا پیسٹ اور نمک ڈال کر مزید دو منٹ تک بھونیں
  4. 4 اس دوران چولھے کی آنچ زیادہ تیز نہیں ہونی چاہیے
  5. 5 پھینٹا ہوا دہی مٹن میں شامل کر کے قدرے تیز پر چمچ چلائیں اور جب دہی کاپانی ابلنے لگے تو آنچ مدھم کر کے مٹن کو پکنے دیں
  6. 6 اگر اس دوران ضرورت محسوس ہو تو آپ مزید پانی یا یخنی شامل کر سکتی ہیں
  7. 7 جب مٹن پک کر تیار ہوجائے تو ایک الگ پین میں ایک کھانے کا چمچ گھی اور لہسن ڈال کر گرم کریں
  8. 8 جب لہسن براؤن ہوجائے تو مٹن کو بگھار لگا دیں
  9. 9 کوئلے چولھے پر اچھی طرح سلگا کر ایک صاف کپ میں رکھیں اور یہ کپ مٹن مصالحے کے اندر رکھ دیں
  10. 10 کوئلے کے اوپر ایک کھانے کا چمچ گھی کا ڈالیں اور پین کو فوراََ ڈھک دیں تاکہ دھواں باہر نہ نکل پائے
  11. 11 3منٹ کے بعد کوئلہ اور کپ پین سے باہر نکال کر مٹن دوبارہ گرم کر کے سرو کریں

متعلقہ پکوان

(2462) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Indian Food - مزید انڈین کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Rajasthani Mutton Korma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Rajasthani Mutton Korma is a Indian Food, and listed in the india food. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.