Ras Gulla Recipe In Urdu

رس گلے بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Ras Gulla, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Ras Gulla is a Andrasay, and listed in the Andrasa. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Ras Gulla Recipe In Urdu

اشیاء:
دودھ ایک کلو
چینی آدھ کلو
ٹارٹرک ایسڈ ایک چٹکی کے برابر
چاولوں کا آٹا آدھ پاؤ
ترکیب:
دودھ کو دیگچی میں ڈال کرچولہے پر رکھ دیں۔ جب یہ پکنے لگے تو اس میں ٹارٹرک ایسڈ ایک چٹکی کے برابر ڈال دیں جب دودھ پھٹ جائے تو اتارلیں اور اس کو باریک کپڑے میں ڈال کر باندھ کر کہیں لٹکا دیں تاکہ پانی نچڑ جائے اور پنیر باقی رہ جائے۔ اب اس پنیر میں چاول کا آٹا ملالیں اور ایک آدمی تسلا لے کر اس کو ہاتھ کی ہتھیلی سے اتنا ملے کی چاول کاآٹا اورپنیر مل کر یک جان ہو جائے۔ اس کو ایک گھنٹہ تک پورے زور سے اسی طرح ملتے رہیں۔ جس طرح سویوں کے لئے میدہ ملا جاتا ہے۔ اب اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اور رکھ لیں اور اس کے بعد چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چانشی تیار کر یں۔ ایک تار ہونے پر اس میں رس گلے چھوڑ دیں اور پکنے دیں۔ یہاں تک کہ وہ پھول جائیں۔ جب بالکل نرم پڑ جائیں تو اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ آنچ ہلکی ہونی چاہیے تاکہ چاشنی ایک تار سے زیادہ گاڑھی نہ ہو سکے۔ ٹھنڈا ہونے پر تناول کر یں۔ یہ ذائقے میں اپنی مثال آپ ہوں گے۔

متعلقہ پکوان

(3656) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Andrasay - مزید اندرسے بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب