Reshmi Chicken And Paneer Masala Recipe In Urdu - Recipe No. 3355

Reshmi Chicken And Paneer Masala Urdu recipe is available at UrduPoint. Reshmi Chicken And Paneer Masala is a famous dish in this region. You can read here Reshmi Chicken And Paneer Masala recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Reshmi Chicken And Paneer Masala. You can know the complete method to make Reshmi Chicken And Paneer Masala on this page. We will also tell you how long it will take to make Reshmi Chicken And Paneer Masala. Read the recipe, ingredients, and everything related to Reshmi Chicken And Paneer Masala below.

ریشمی چکن اور پنیر مصالحہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3355

Reshmi Chicken And Paneer Masala Recipe In Urdu
اشیاء:
پنیر(1انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں) 250گرام
مرغی کا گوشت (بون لیس) 250گرام(1-1انچ کے ٹکڑے بنوالیں)
شملہ مرچیں 6عدد(1/1انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں)
پیاز چار عدد(1/1انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں)
بیسن چھ کھانے کے چمچے
دہی چار کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
ٹماٹر پیسٹ دوکھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
تیل چار کھانے کے چمچے
زرد رنگ دو چٹکی
ادرک(کوٹ لیں) 3انچ کا ٹکڑا
لہسن کے جوے(کوٹ لیں) 7-8عدد
زیرہ(کوٹ لیں) دو چائے کے چمچے
چھوٹی الائچی(کوٹ لیں) چار عدد
ہری مرچیں(کوٹ لیں) 5-6عدد
ہرا دھنیا(کوٹ لیں) چار کھانے کے چمچے
ترکیب:
ایک پیالے میں ادرک، لہسن، زیرہ چھوٹی الائچی، ہری مرچیںِ ہرا دھنیا، بیسن، دہی، نمک، لال مرچ پاؤڈر اور لیموں کا رس اور زرد رنگ ڈال مکس کر لیں اور اس آمیزے میں پنیر اور گوشت کے ٹکڑے ڈبو کر اس میں پیاز اور شملہ مرچوں کے ٹکڑے بھی شامل کر کے تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں گوشت اور پنیر کے ٹکڑے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پیاز اور شملہ مرچ کو اسی آمیزے میں رہنے دیں اور اسے فریج میں رکھ دیں۔ سرونگ کے وقت کڑاہی میں 2چمچے تیل گرم کر یں اس میں پیاز اور شملہ مرچ کے ٹکڑے آمیزے سے نکال کر ڈالیں اور چند منٹ تک پکائیں نرم ہو جائیں تو نمک شامل کر دیں۔ اب اس میں آمیزہ اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کر کے ہلکی آنچ پر 1-2منٹ تک پکائیں اس کے بعد اس میں گوشت اور پنیر کے ٹکڑے شامل کر کے گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک دیں۔ پھر چولہا بند کر دیں۔

(5973) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan

More Recipes

Urdu cooking recipe of Reshmi Chicken And Paneer Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Reshmi Chicken And Paneer Masala is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.