Roast Bai Recipe In Urdu - Recipe No. 2019

Roast Bai Urdu recipe is available at UrduPoint. Roast Bai is a famous dish in this region. You can read here Roast Bai recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Roast Bai. You can know the complete method to make Roast Bai on this page. We will also tell you how long it will take to make Roast Bai. Read the recipe, ingredients, and everything related to Roast Bai below.

روسٹ بئی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2019

Roast Bai Recipe In Urdu
اجزاء:
ایک بئی جنگ خاص طور پر پالی ہوئی بطخ 3.2کلو گرام
مالٹوز 20ملی لیٹر
لچھے میں کٹے پیاز ایک رکابی
سویٹ فلور پیسٹ ایک رکابی
ترکیب تیاری:
بطخ کو ذبح کر کے صاحب کر یں اور دھوئیں۔ اس کے پاؤں اور پروں کی نوکیں کاٹ دیں۔ اور اسے اس طرح تیار کر یں۔
1۔ حلق کے سوراخ سے زبان کو ایک طرف کر دیں۔ اور اپنے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا استعمال کر تے ہوئے زبان کو حلق سے الگ کر لیں۔ زبان کو باہر نکال لیں اور اسے بطخ کی ہوا کی نالی میں ٹھونس دیں۔ اب ہواکی نالی کے سوراخ سے بطخ میں ہوا بھر یں۔
2۔ اندرونی اعضا نکالنے کے لیے تیز چاقو استعمال کر یں۔ دائیں پر کے نیچے لمبائی میں 16سینٹی میٹر کا سوراخ کر کے اس حصے کی ہوا کی خارج ۔ اس سوراخ سے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی داخل کر کے پیٹ سے آنتیں وغیرہ نکال دیں ۔ اب 20سینٹی میٹر لمبی چھڑی داخل کر یں۔ اور اسے پچھلی ہڈی اور سینے کی ہڈی کے درمیانی رکھ دیں۔ تاکہ جسم کی خالی جگہ کھلی رہے اور کھال اس سے پھیلی رہے۔
3۔ اندر کی صفائی : بطخ شفاف پانی کے ایک بیسن میں ڈال دیں۔ بطخ میں دائیں پر کے نیچے سوراخ کے راستے پانی ڈالیں۔ جو بطخ کے نیچے سے بہہ جائے۔ اس عمل کو دہرائیں حتیٰ کہ اندر کی صفائی ہوجائے۔
4۔ گرم پانی یا بھاپ سے جلانا اورمالٹوز لگانا۔ بطخ کی گردن میں ہک لگا کر لٹکا دیں۔ اس پر لگا تار کھولتا پانی گرائیں۔ حتیٰ کہ کھال سکڑ جائے۔ ڈک پر مالٹوز کا پینٹ کر دیں۔
5۔ کھال سکھانے کے لیے بطخ کو کسی خشک جگہ لٹکا دیں۔
6۔ بطخ کے پیٹ کو پانی سے بھرنا۔ بطخ کے نیچے کھلی جگہ میں سٹور لگا دیں۔ پر کے نیچے سوراخ کے راستے پانی میں ڈالیں (پانی اتنا ہونا چاہیے جس سے بطخ کے پیٹ کا 7/10حصہ بھر جائے۔ )
پکانے کی ترکیب:
تیز آگ کے ساتھ بطخ کو روسٹر میں لٹکا ئیں۔ روسٹ کرنے کے دوران میں بطخ کو لگاتار گھماتے جائیں۔ تاکہ چاروں طرف گولڈن براؤن ہوجائے۔ (تقریباََ 30سے 40منٹ ) آگ سے ہٹا لیں اور پارچوں میں کاٹیں۔ پلیٹ میں لگا ئیں اور سویٹ اور فرمنٹڈ فلور سوس ، پیاز، پتلے پین کیک کے ساتھ پیش کر یں۔

(4177) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Chinese Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Roast Bai, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Roast Bai is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.