Roast Raan Recipe In Urdu - Recipe No. 7379

Roast Raan Urdu recipe is available at UrduPoint. Roast Raan is a famous dish in this region. You can read here Roast Raan recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Roast Raan. You can know the complete method to make Roast Raan on this page. We will also tell you how long it will take to make Roast Raan. Read the recipe, ingredients, and everything related to Roast Raan below.

روسٹ ران بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7379

Roast Raan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

90 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کی ران ڈیڑھ سے دو کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ

4 پیاز دو عدد درمیانی

5 ثابت لال مرچیں دس سے بارہ عدد

6 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ

7 خشخاش دو کھانے کے چمچ

8 بادام آدھی پیالی

9 پستے آدھی پیالی

10 دہی ایک پیالی

11 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

12 چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ

13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ران کو صاف دھو کر دونوں طرف سے گہرے کٹ لگا لیں اور اس پر نمک اور ادرک لہسن مل کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 پیاز کو کانٹے میں لگا کر چولہے پر بھون لیں،ٹھنڈی کر کے چھیل لیں اور اس میں ناریل،خشخاش،بادام،پستے اور لال مرچوں کو بھون کر شامل کر لیں۔
  3. 3 گرائنڈر میں باریک پیس کر اس مصالحے کو دہی میں ملا لیں اور ران کو اس سے اچھی طرح میرینیٹ کر لیں۔
  4. 4 ایک گھنٹہ رکھنے کے بعد اس پر کوکنگ آئل گرم کر کے ڈالیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  5. 5 پانچ سے سات منٹ بعد جب پکنے پر آ جائے تو آنچ ہلکی کر دیں،ران کا اپنا پانی خشک ہونے پر اسے اچھی طرح بھون لیں (چیک کر لیں اور نہ گلنے کی صورت میں بھوننے سے پہلے تھوڑا سا پانی ڈال کر گلا لیں)۔
  6. 6 گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 گرم گرم ڈش میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ انجوائے کریں۔

(2115) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Raan And Beef Raan

Urdu cooking recipe of Roast Raan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Roast Raan is a Mutton Raan And Beef Raan, and listed in the bakra raan aur beef Raan. its preparation time is only 90 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.