Roasted Rack Of Lamb Recipe In Urdu - Recipe No. 6904

روسٹڈ ریک آف لیمب بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6904

Roasted Rack Of Lamb Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مٹن چانپ کا ریک ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
4 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
5 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
6 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
7 دہی آدھی پیالی
8 سرکہ چار کھانے کے چمچ
9 کینو کا رس آدھی پیالی
10 زردے کا رنگ ایک چٹکی
11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1اس ڈش کو بنانے کے لئے چانپوں کو بغیر علیحدہ کئے ہوئے استعمال کریں۔چانپوں کو صاف دھو کر خشک کریں اور ان پر نمک،لہسن اور زردے کا رنگ اچھی طرح مل دیں۔
  2. 2 دہی میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل،لال مرچ،کٹا ہوا زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چانپوں پر لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  3. 3 بھاری پیندے کی گہری کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی چانپوں کو مصالحے سے نکال کر رکھ دیں۔
  4. 4 کینو کا رس ڈالتے ہوئے تیز آنچ پر دونوں طرف سے الٹ پلٹ کر اتنی دیر فرائی کریں کہ اچھی طرح سنہری ہو جائے۔
  5. 5 پھر اس پر میرینیشن کا مصالحہ ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر مکمل گلنے تک روسٹ کر لیں۔

(830) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Champ, Beef Champ And Fried Gosht Recipes - مزید چانپ اور فرائیڈ گوشت

Urdu cooking recipe of Roasted Rack Of Lamb, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Roasted Rack Of Lamb is a Mutton Champ, Beef Champ And Fried Gosht Recipes, and listed in the Mutton Chaap, Beef Chaap, Fried Gosht. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.