Roll Poteto Samose Recipe In Urdu

رول پوٹیٹو سموسے بنانے کی ترکیب

Roll Poteto Samose Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ دو پیالی
2 نمک حسب ذائقہ
3 کچلا ہوا لہسن آدھا چائے کا چمچ
4 آلو تین عدد درمیانے
5 پیاز ایک عدد درمیانی
6 کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
7 چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
8 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے میں آدھا چائے کا چمچ نمک اور دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔
  2. 2 تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے اسے سخت گوندھ لیں،ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
  3. 3 ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں ،پھر اس میں لہسن ،نمک ،لال مرچ اور ابلے ہوئے میش کئے ہوئے آلو ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  4. 4 چاٹ مصالحہ چھڑکتے ہوئے چولہے سے اتار لیں ،تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اس کے بالز بنا لیں۔
  5. 5 گندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر انھیں لمبائی میں پتلا بیل لیں اور اس پر آلو کا گولا رکھ کر پھیلا لیں ۔
  6. 6 پھر اسے رول کرلیں کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان رولز کو سنہری فرائی کرلیں۔

(750) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan - مزید سموسے، رول، پکوڑے، دھی پھلکیاں‎

Urdu cooking recipe of Roll Poteto Samose, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Roll Poteto Samose is a Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan, and listed in the Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray and Dahi Phulki. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.