Saag Kofte Recipe In Urdu - Recipe No. 6722

ساگ کوفتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6722

Saag Kofte Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سرسوں کا ساگ آدھا کلو
2 پالک کا ساگ 200 گرام
3 چھوٹی میتھی 100 گرام
4 قیمہ 200 گرام
5 نمک حسب ذائقہ
6 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
7 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
8 پیاز دو عدد درمیانی
9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
10 ہلدی ایک چائے کا چمچ
11 ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد
12 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
14 مکئی کا آٹا آدھی پیالی
15 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سرسوں اور پالک کے ساگ کو دس سے پندرہ منٹ ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھیں پھر اچھی طرح صاف دھو کر باریک چوپ کر لیں۔
  2. 2 میتھی کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال دیں تاکہ میتھی کی کڑواہٹ نکل جائے۔
  3. 3 پین میں سرسوں ،پالک،میتھی،چار سے پانچ باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہلدی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 قیمے کو صاف دھو کر دونوں ہاتھوں میں دبا کر پانی نچوڑ لیں ،پھر اسے چاپر میں ڈال کر اس میں،ادرک لہسن،نمک،ایک چائے کا چمچ زیرہ، ایک پیاز،ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر پیس لیں۔
  5. 5 پھر اس میں ایک فرائی کی ہوئی پیاز اور ایک کھانے کا چمچ مکئی کا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر فریج میں رکھ دیں۔
  6. 6 ساگ کا جب اپنا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں مکئی کا آٹا اور کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے بھون لیں۔
  7. 7 آخر میں کوکنگ آئل میں ہلکے سے فرائی کئے ہوئے کوفتے اور ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ،لال مرچیں اور زیرے کا بگھار بنا کر ساگ میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(708) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Saag Aur Palak - مزید ساگ اور پالک

Urdu cooking recipe of Saag Kofte, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Saag Kofte is a Saag Aur Palak, and listed in the Spinach and saag. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.