Saag Qeema Recipe In Urdu - Recipe No. 6785

ساگ قیمہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6785

Saag Qeema Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سرسوں کا ساگ ایک کلو
2 پالک آدھا کلو
3 تازہ میتھی 200 گرام
4 قیمہ آدھا کلو
5 نمک حسب ذائقہ
6 لہسن کے جوئے چھ سے آٹھ عدد
7 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
8 پسا ہوا ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ
9 پیاز دو عدد درمیانی
10 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
11 دہی آدھی پیالی
12 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
13 مکئی کا آٹا تین چوتھائی پیالی
14 مکھن آدھی پیالی
15 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں اور اس میں ادرک لہسن،لال مرچ اور قیمہ(ہاتھ کا کُٹا ہوا) ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔پھینٹی ہوئی دہی شامل کرکے درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
  2. 2 سرسوں،پالک اور میتھی کے ساگ کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں۔(اگر اسے مٹی کی ہانڈی میں پکایا جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہو جائے گا)۔
  3. 3 ہانڈی میں کٹے ہوئے ساگ کو ڈال کر اس میں نمک،لہسن،پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ساگ کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
  4. 4 چولہے سے اتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اسے لکڑی کے چمچ سے گھوٹ لیں اور اس میں کوکنگ آئل شامل کر لیں۔
  5. 5 اچھی طرح بھوننے کے بعد اس میں تھوڑا تھوڑا مکئی کا آٹا ڈالتے ہوئے بھونیں،پھر بھنا ہوا قیمہ شامل کرکے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 قیمے والے ساگ کو ڈش میں نکال کر باریک کٹی ہوئی ادرک کو مکھن میں فرائی کرکے ڈال دیں اور گرم گرم مکئی کی روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

(836) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Saag Qeema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Saag Qeema is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.