Sabut Masoor Aur Qeema Ki Biryani Recipe In Urdu

ثابت مسور اور قیمے کی بریانی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Sabut Masoor Aur Qeema Ki Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sabut Masoor Aur Qeema Ki Biryani is a Biryani And Pulao, and listed in the biryani aur pulao. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Sabut Masoor Aur Qeema Ki Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے یا ویل کا قیمہ 1/2 کلو
2 ثابت مسور دوکپ (صاف کرکے پانچ گھنٹے بھگو دیں)
3 چاول عمدہ 1/2 کلو
4 دار چینی دو ٹکڑے
5 بڑی الائچیاں دو عدد
6 سفید زیرہ 1/2 چمچ
7 سیاہ مرچ چھ عدد
8 دودھ 1/2 پیالی
9 ادرک پیسا ہوا ایک بڑا چمچ
10 نمک ضرورت کے مطابق
11 ثابت سرخ مرچ چھ عدد
12 چھوٹے آلو ایک درجن (سخت اُبلے ہوئے)
13 انڈے تین عدد
14 گھی ایک کپ
15 پیاز دو عدد
16 ہلدی ایک چائے والا چمچ
17 دہی ایک کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1صاف کیے ہوئے چاول دھو کر ایک ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بھگو دیں
  2. 2 قیمے میں تھوڑا نمک، لہسن، پیاز، ادرک، ہلدی اور سرخ مرچیں قینچی سے موٹی موٹی کاٹ کر ڈال دیں
  3. 3 بہت ہلکی آنچ پر بغیر پانی ڈالے دم پر رکھ دیں
  4. 4 پک جائے تو آدھا گھی ڈال کر بھونیں
  5. 5 دہی پھینٹ کر تھوڑا تھوڑا ڈالتی رہیں اور بھونیں
  6. 6 جب تمام دہی ختم ہوجائے اور قیمہ گھی چھوڑنے لگے تو الگ رکھ لیں
  7. 7 تمام گرم مصالحہ موٹا موٹا کوٹ کر دودھ میں بھگو دیں
  8. 8 چاول دو کئی ابال لیں
  9. 9 چاول اُبالتے وقت پانی میں ایک چٹکی نمک، چار لونگ، اور ایک چائے کا چمچ گھی ڈال لیں
  10. 10 چاول دو کنی پر پک جائیں تو چھلنی میں ڈال لیں تاکہ فالتو پانی نچڑ جائے
  11. 11 مسور ثابت اُبال لیں
  12. 12 لیکن زیادہ نرم نہ ہونے دیں
  13. 13 چاولوں کی طرح ثابت اور پختہ ہوں
  14. 14 مسور اور قیمے کو اکٹھا کرکے کانٹے سے ملا لیں
  15. 15 اب دیگچی میں باقی گھی ڈالیں اور ایک بڑی الائچی کے دانے موٹے کوٹ کر ڈالیں
  16. 16 جب خوشبو آنے لگے تو یہ گھی نکال لیں
  17. 17 اسی دیگچی میں پہلے چاولوں کی تہہ جمائیں، پھر قیمہ اور مسور پھر چاول اور پھر قیمہ اور مسور وغیرہ
  18. 18 دودھ والا مصالحہ ہر تہہ پر چھڑکیں
  19. 19 ساتھ ساتھ دودھ ڈالیں
  20. 20 سب سے اوپرالائچی والا گھی پھیلا کر ڈال دیں
  21. 21 بیس پچیس منٹ تک دم پر رکھیں اور ڈھکن پر وزن رکھیں
  22. 22 عین کھانے سے پہلے ڈھکن کھولیں
  23. 23 پیش کرتے وقت اُبلے انڈے کاٹ کر ڈالیں
  24. 24 چھوٹے آلو تیز آنچ پر فرائی پین میں تھوڑے گھی میں سرخ کرکے انڈوں کے ساتھ ڈالیں
  25. 25 یہ بریانی ایک مکمل غذا ہے

متعلقہ پکوان

(5644) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Pulao - مزید بریانی پلاؤ

More Recipes - مزید تراکیب