Sabzi Achar Recipe In Urdu - Recipe No. 1204

اچار سبز یاں بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1204

Sabzi Achar Recipe In Urdu

اشیاء:
گوبھی شلجم پیاز وغیرہ ایک کلو (ملی جلی سبزیاں)
سونف 50گرام
نمک 50گرام
کلونجی 25گرام
سرخ مرچ 10گرام(پسی ہوئی)
میتھرے 50 گرام
ہلدی 5 گرام(پسی ہوئی)
رائی 50گرام
سرسوں کا تیل حسب ضرورت
ترکیب:
مذکورہ بالا تمام سبزیوں کو اس طرح سے کاٹ لیا جائے۔ کہ جس طرح سے سالن یا ترکاری پکاتے وقت ان کو کاٹا جاتا ہے۔ پھر انھیں ململ کے رومال میں پوٹلی بنا کر اس قدر ابال لیا جائے کہ وہ نرم پڑ جائے ابلی ہوئی سبز یوں کو اچھی طرح سے خشک کر لیا جائے۔ اوپر بیان کئے گئے اجزا ء ایک کلو سبزیوں کے لئے بہت کافی ہیں ۔ اگر اچار زیادہ مقدار میں بنانا مقصود ہو تو اسی حساب سے مصالحوں میں اضافہ کر لیا جائے۔ یہ تمام مصالحہ جات سبز خشک کی گئی سبزیوں میں ملا دئیے جائیں ۔ شیشے یا چینی کے مرتبان میں ڈال کر سردیوں کے موسم میں چار یا پانچ دن اور گرمیوں کے موسم میں دو سے تین دن تک دھو پ میں رکھے جائیں اور جب سبزیوں کی کچی( بو) کی بجائے اچار کی مخصوص خوشبو آنے لگے تو اچار میں سر سوں کا تیل پہلے گرم کر لیا جائے اور پھر ٹھنڈا کر کے اس قدر ڈالیں کہ تمام سبزیاں اس میں ڈوب جانی چاہئیں ۔ تیل ڈالنے کے بعد مرتبان میں تین یا چار دن تک دھوپ میں رہنے دیں۔ اس طرح سے اچار بوتل میں محفوظ رہے گا اور کافی عرصے تک استعمال کے قابل رہے گا۔

متعلقہ پکوان

(3423) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Sabzi Achar, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sabzi Achar is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.