Sabzi Pie Recipe In Urdu

پیکڈ سبزی پائی بنانے کی ترکیب

Sabzi Pie Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

کیلوریز‎

77 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 سبز دال (مونگ ثابت) 175گرام (تقریباً 3چھٹانک )
2 سوکھے مٹر آدھ پاؤ
3 گرم پانی (570ml) ایک پاؤنڈ
4 پیاز درمیانہ سائز باریک کٹا ہوا ایک عدد
5 سبزمرچ کٹی ہوئی ایک عدد
6 گاجر یں کٹی ہوئی دو عدد
7 لہسن موٹا کوٹا ہوا ایک جوا
8 دھنیا پو دینہ ایک چائے کا چمچ
9 پسی ہوئی جاوتری دو چٹکی
10 لال مرچ آدھی چمچ
11 مکھن یا مارجرین ضرور ت کے مطابق
ٹاپنگ کیلئے:
1 ٹماٹر کٹے ہوئے ایک پاؤ
2 ابلے ہوئے آلو تین پاؤ
3 چیڈر چیز 75گرام
4 پیاز باریک کٹا ہوا ایک چھوٹا
5 مکھن 50گرام
6 دودھ دو کھانے کے چمچ
7 نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دال اور مٹر دھو کر انہیں گرم پانی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر تقریباً ایک گھنٹہ ڈھک کر گلا لیں
  2. 2 اوون کو 375درجہ حرارت پر گرم کر لیں
  3. 3 فرائینگ پین میں تھوڑا سا مکھن گرم کر یں اور اس میں پیاز، گاجر یں اور سبز مرچ ڈالیں
  4. 4 جب سبزی نرم ہو جائے تو اس میں دال اور مٹر میش کر کے ڈالیں
  5. 5 تمام مصالحے اور نمک مرچ ڈالیں اور آمیزے کو پانی ڈش میں منتقل کر یں
  6. 6 پانی پر ٹماٹروں کو ترتیب دیں
  7. ٹاپنگ تیار کر یں

  8. 1 مکھن گرم کر یں اور پیاز شامل کر کے انہیں نرم کر لیں
  9. 2 آلو میش کر یں اور ان میں پکے ہوئے پیاز، مکھن، دودھ اور کترا ہوا پنیر شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں
  10. 3 نمک مرچ ملائیں اور تمام اجزاء پائی پر پھیلا دیں
  11. 4 20منٹ تک بیک کر یں یا جب تک پائی براؤن ہو جائے
  12. 5 پائی کو ٹمیٹو سوس کے ساتھ استعمال کر یں

متعلقہ پکوان

(3592) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Vegetables In Oven - مزید اوون میں سبزی پکانا

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Sabzi Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sabzi Pie is a Vegetables In Oven, and listed in the sabzi In Oven. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.