Samosay Sabzi Bharay Recipe In Urdu

سمو سے سبزی بھرے بنانے کی ترکیب

Samosay Sabzi Bharay Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مٹر 250گرام
2 آلو 250گرام
3 میدہ 350گرام
4 پیاز ایک عدد
5 مرچ سبز دو عدد
6 لہسن آدھی گٹھی
7 ادرک ایک ٹکڑا
8 زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ
9 گھی حسب ضرورت
10 ہلدی حسب ضرورت
11 سرخ مرچ حسب پسند
12 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے اورمٹر کی پھلیوں سے دانے نکال لیجئے۔
  2. 2 آلو اور مٹروں میں ہلدی، ادرک ، لہسن، پیاز، مرچ سرخ، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیجئے۔
  3. 3 آدھے گل جائیں تو اتار کر رکھ دیجئے۔
  4. 4 میدے میں پچاس ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔
  5. 5 ملائم ہونے پر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔
  6. 6 روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر کے ایک حصے پر پکے ہوئے آلو مٹر رکھئے اور دوسرا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح دبائیے۔
  7. 7  تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔
  8. 8  فرائی پین یا کڑاہی میں گھی گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔
  9. 9  سموسے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکال لیجئے۔سبزی بھرے لذیذ سموسے تیار ہیں۔

متعلقہ پکوان

(3542) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Ramazan Pakwan - مزید رمضان پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Samosay Sabzi Bharay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Samosay Sabzi Bharay is a Ramazan Pakwan, and listed in the Ramadan Pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.