Saib Ka Murabba Recipe In Urdu

مربہ سیب بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Saib Ka Murabba, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Saib Ka Murabba is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Saib Ka Murabba Recipe In Urdu

اشیاء:
سیب ایک کلوگرام
چینی ڈیڑھ کلو گرام
روخ کیوڑہ ایک چھٹانک
سبز الائچی دس عدد دانے
ترکیب:
سب سے پہلے سیبوں کو اچھی طرح سے دھو کر صاف کر لیا جائے اور پھر باریک چھلکا اتار کاان کوکانٹے سے اچھی طرح سے گود لیا جائے۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں سیب اور ایک کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیا جائے۔پانچ منٹ ابالنے کے بعد نیچے اتار لیں۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں چینی اور ایک کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیا جائے اور چاشنی تیار کر لی جائے۔ چاشنی جب تیار ہو جائے تو اس میں سیب ڈال دیں اوراس قدر پکائیں کہ سیب اچھی طرح سے گل جائیں ۔اب اس میں روح کیوڑہ اور سبز الائچی چھیل کر ڈال دی جائیں اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو صاف اور خشک مرتبان میں ڈال کر ڈھکنا اچھی طرح سے بند کر دیا جائے۔ بالکل اسی طریقے سے آپ خوبانی آلوچے، آڑو، ناشپاتی، انناس، آلوچے ،آلو بخارے اور امرود کا مربہ بھی تیار کر سکتی ہیں۔ یہ بات نوٹ رکھیں کہ امرود کا مربہ زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ مذکورہ بالا سیب کے مربہ کو آپ نہ صرف تا دیر محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ یہ سیب کا مربہ دل دماغ کی طاقت کو بڑھاتا ہے اور انسانی جسم کو فرحت و تاز گی عطا کرتاہے۔

متعلقہ پکوان

(2136) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے

More Recipes - مزید تراکیب