SAJJI BIRYANI Recipe In Urdu

سجّی بریانی بنانے کی ترکیب

SAJJI BIRYANI Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن (کھال سمیت ) ایک سے سوا کلو
2 چاول تین پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پساہوا دو کھانے کے چمچ
5 ثابت لال مرچیں چار سے چھ عدد
6 چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
7 لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
8 سرکہ دو کھانے کے چمچ
9 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھو کر خشک کر کے رکھیں ،ایک پین میں تین سے چار پیالی پانی میں ادرک لہسن ،نمک،لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر ملائیں اور چکن کو اس میں ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں (بہترہوگا کہ رات بھر کے لئے رکھ دیں )۔چکن نکال کر اس پانی کو محفوظ رکر لیں ۔
  2. 2 پھر پھیلی ہوئی کڑاہی میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں چکن کو درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ فرائی کریں ،درمیان میں چاٹ مصالحہ چھڑ کتے جا ئیں ۔پھر دو چمچ کی مدد سے احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سنہری فرائی کرکے نکال لیں (خیال رہے کہ ساتھ ہی چکن کا اپنا پانی بھی خشک ہو جائے )۔
  3. 3 پھر اسی پین میں لال مرچوں کو دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں کڑکڑا لیں اور اس میں پہلے سے بھگو کر رکھے ہوئے چاولوں کو بھونیں ۔اس میں چکن کو محفوظ کیا ہوا پانی ڈال دیں اور اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پکا ئیں ۔
  4. 4 پانی خشک ہو نے پر آجائے تو اس میں چکن کے ٹکڑے کرکے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں ۔

متعلقہ پکوان

(2340) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Rice - مزید بریانی اور چاول ڈشز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of SAJJI BIRYANI, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. SAJJI BIRYANI is a Biryani And Rice, and listed in the Biryani, Rice, chawal. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.