Salan Wali Machli Recipe In Urdu

سالن والی مچھلی بنانے کی ترکیب

Salan Wali Machli Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی 1کلو(چھوٹے ٹکڑے کرلیں)
2 ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچہ
3 لہسن پیسٹ 4کھانے کے چمچے
4 لال مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچے
5 ہلدی پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ
6 دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
7 دہی 1کپ
8 ٹماٹر 2عدد(چوپ کرلیں)
9 گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
10 تیل حسب ضرورت
11 پیاز 2عدد(باریک کاٹ لیں)
12 میتھی دانہ 1/2چائے کا چمچہ
13 نمک حسب ذائقہ
14 ثابت گرم مصالحہ 2کھانے کے چمچے
15 ثابت سیاہ مرچیں 6عدد
16 بڑی الائچی 2عدد
17 سفید زیرہ 1چائے کا چمچہ
18 ہرادھنیا‘ہری مرچیں سجاوٹ کیلئے(چوپ کرلیں)

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مچھلی کو اچھی طرح دھو کر لہسن‘ادرک پیسٹ لگا کر 10منٹ کے لیے رکھ دیں اس کے بعد اچھی طرح پانی سے دھولیں تاکہ مچھلی میں سے بسا ندنکل جائے۔
  2. 2 ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کرلیں۔
  3. 3 اب اس میں میتھی دانہ ڈال کر کڑ کڑائیں‘دہی میں نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘ثابت گرم مصالحہ‘ثابت سیاہ مرچیں’‘بڑی الائچی اور سفید زیرہ ڈال کر مکس کریں اور اسے دیگچی میں ڈال کر چمچہ چلائیں،ٹماٹر بھی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر تھوڑی دیر پکنے دیں۔
  4. 4 اس مصالحے میں مچھلی کے ٹکڑے بچھادیں اور پکنے دیں چمچہ بالکل نہ چلائیں۔
  5. 5 2-3دفعہ پتیلی کپڑے سے پکڑ کر ہلا دیں اور پانی خشک ہونے دیں۔
  6. 6 جب ہلکی گریوی سی رہ جائے تو چولہا بند کر دیں اور اُوپر ہرادھنیا اور ہری مرچیں ڈال دیں۔
  7. 7 تھوڑا سا دم لگا کر چولہے سے اُتار لیں اور اوپر گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑ ک دیں اور سادے چاولوں یا نان یا روٹی کے ساتھ کھائیں۔

(848) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Machli Ka Salan - مزید مچھلی کا سالن

Urdu cooking recipe of Salan Wali Machli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Salan Wali Machli is a Machli Ka Salan, and listed in the Fish Curry. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.