Samosay Recipe In Urdu - Recipe No. 825

Samosay Urdu recipe is available at UrduPoint. Samosay is a famous dish in this region. You can read here Samosay recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Samosay. You can know the complete method to make Samosay on this page. We will also tell you how long it will take to make Samosay. Read the recipe, ingredients, and everything related to Samosay below.

سموسے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 825

Samosay Recipe In Urdu

اجزاء:
میدہ حسب ضرورت
گھی حسب ضرورت
آلو حسب ضرورت
لونگ ،نمک،مرچ،زیرہ،اجوائن،ہری مرچ،اناردانہ،سبز دھنیا،حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک کلو آ لو لے کر ابال لیں اور اس کے بعد ان کو چھیل لو اور اس کے بعد ان کو کچل لو ۔پھر دوسو پچاس گرام گھی لے کر ہنگ اگر دل کرے تو ورنہ زیرہ اور مرچ کا جھونک دے کر کچلے آلو بھون لو جب خوب بھن جائیں حسب ضرور ت تاما چیزیں ان میں ڈال دو ۔اور اس پر کپڑا ڈال دو تاکہ مکھی وغیرہ نہ بیٹھے ۔اگر دل چاہے تو اس میں آم چورن بھی ڈال سکتے ہیں اور اس پر کپڑا ڈال دیں پھر ایک کلو میدہ لے کر ایک سو اسی گرام گرم گھی کا ڈال دیں اور تھوڑا سا نمک ملا دیں ۔خیال رہے کہ یہ نمک بہت ہی کم ہونا چاہیے کیونکہ اس سے پہلے آپ نے آلو کے مسالے میں بھی ڈالا ہوا ہے اب میدہ کو پانی لگاکر سخت گوندھ لو مگر میدہ کو اچھی طرح سے گوندھیں اور اسکے بعد دس دس گرام کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لو ۔اور ان کو بیلنے کے ساتھ بیل لو ۔اور بیلی ہوئی پوری کی شکل کو چاقو کی مدد سے دودوٹکڑے کر لو ایک ٹکڑے کو لے کر اس کے دونوں کونے جوڑلو اور اس میں آلو کا مرکب ڈال کر اوپر سے بند کر دو اور کنارے اچھی طرح سے موڑ دو تاکہ مسالہ نہ نکلے اس طرح تمام سموسے بھر کر ایک تختے پر رکھتے جاؤ اور کڑاہی مین گھی کو اچھا گرم کرکہ اس میں تل لو ۔جس وقت بادامی رنگ کے ہوجائیں تو ان کو باہر نکال لو آ پکے سموسے تیارہیں ۔ان کے ساتھ ٹماٹو کیچپ یعنی ٹماٹروں کی چٹنی ، پودینے کی چٹنی اور ہرے دھنیے کی چٹنی استعمال کرتے ہیں۔

(8133) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Snacks

More Recipes

Urdu cooking recipe of Samosay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Samosay is a Snacks, and listed in the snacks. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.