Sauteed Fried Steamed Meat Recipe In Urdu

سٹیوڈ فرائڈ سٹیمڈ میٹ بنانے کی ترکیب

Sauteed Fried Steamed Meat Recipe In Urdu

اجزاء:
گوشت 250گرام
ایم ایس جی /1گرام
پیاز پانچ سینٹی میٹر لمبائی میں کاٹیں
ویجی ٹیبل آئل 25ملی لیٹر
سٹاک دس ملی لیٹر
نمک 0.5گرام
سرکہ دس ملی گرام
تازہ ادرک کے سلائس تین عدد
گریوی(یخنی) دس ملی لیٹر
پکانے کی ترکیب:
گوشت کو تیار کی ہوئی یخنی میں سٹیو کر یں۔ دم پخت کر یں یہاں تک کہ پک جائے ۔ اس کو آگ پر سے اتار لیں۔ اور دوبارہ استعمال کے لیے گریوی (یخنی ) محفوظ کر لیں۔ ووک کو تیز آگ پر سے اتار لیں۔ اور دوبارہ استعمال کے لیے گریوی (یخنی ) محفوظ کر لیں۔ ووک کو تیز آگ پر 30سیکنڈ کے لئے رکھیں۔ ان میں تیل ڈال دیں اور مزید 30سیکنڈ گرم کر یں۔ کھال کی طرف سے گوشت کو فرائی کر یں یہاں تک کہ اس پر چھریاں پڑ جائیں اور لال ہو جائے۔ آگ سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ فرائی کئے ہوئے گوشت کو تقریباََ 0.5سینٹی میٹر موٹے فیتوں میں کاٹیں۔ گوشت کے ان فیتوں کو برتن میں سلیقہ سے لگا دیں۔ ادرک ، پیاز ، سوئی سوس ، سٹاک اور سرکہ شامل کر دیں ۔ سٹیمر میں رکھ دیں۔ سٹیم دیں یہاں تک کہ گوشت پک جائے۔ اب گوشت کو پلیٹ میں اس طرح الٹ دیں کہ گوشت کا نچلا حصہ اوپر ہو جائے ۔ نیچے سے اوپر برتن ہٹا لیں اور گوشت کو پلیٹ ہی میں رہنے دیں ۔ پلیٹ میں جوگریوی اکٹھی ہو جائے اس کو پین میں ڈال کر ابا لیں۔ اس میں ایم ایس جی ڈالیں اور اسے واپس گوشت پر ڈال دیں۔

(2044) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Beef Aur Gosht - مزید چائنیز بیف اور مٹن گوشت

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Sauteed Fried Steamed Meat, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sauteed Fried Steamed Meat is a Chinese Beef Aur Gosht, and listed in the chinese beef or meat. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.