Seekh Kofta Recipe In Urdu

سیخ کوفتہ بنانے کی ترکیب

Seekh Kofta Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت 250گرام(دھو کر چوپ کر لیں)
لال مرچ پاؤڈر کھانے کا چمچہ
ہری پیاز دو عدد
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
لیموں ایک عدد
انڈا ایک عدد(سفیدی الگ کر لیں)
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
لیموں کا چھلکا حسب ضرورت
ہرے دھنیے کے پتے حسب ضرورت
ترکیب:
ایک فوڈپروسیسر میں گوشت ڈالیں اور اس میں ہری پیاز، ہرا دھنیا، لیموں کا چھلکا ، انڈے کی سفیدی ، نمک ،کالی مرچ اور بریڈ کر مبز شامل کر یں۔گوشت کو پیس کرقیمہ بنا لیں ۔ قیمہ کو یکساں مقدار میں تقسیم کر یں اور بیضوی شکل کے آٹھ کوفتے بنا لیں۔ ان کو فتوں کو چھوٹے سائز کی لکڑی یا اسٹیل کی سیخوں میں پرولے اور اس کے اوپر لال مرچ پاؤڈر چھڑک دیں۔ کسی کھلی جگہ پر انگیٹھی میں کوئلہ دھکائیں۔ کوفتوں کو کوئلوں پر چاروں طرف سے ا چھی طرح گولڈن براون ہو جانے تک سینک لیں۔ مزیدار سیخ کوفتہ تیار ہے۔ پلیٹ میں نکال کر لیموں کے چھلکے اور ہرا دھنیا کے پتوں سے گارنش کر یں اورمہمانوں کی تواضع کر یں۔

متعلقہ پکوان

(1512) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Seekh Kofta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Seekh Kofta is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.