Seviyon Ka Mutanjan Recipe In Urdu - Recipe No. 3775

سویوں کا متنجن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3775

Seviyon Ka Mutanjan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

کیلوریز‎

268 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 باریک سویاں ایک کلو
2 گوشت آدھ کلو
3 گھی ایک پاؤ
4 چینی تین پاؤ
5 دہی ایک چھٹانک
6 دودھ ڈیڑھ پاؤ
7 چھوہارے دو عدد
8 کشمش چار تولے
9 ناریل پسا ہوا آدھی چھٹانک
10 گری بادام ایک چھٹانک
11 پستہ آدھی چھٹانک
12 سبز الائچی چند عدد
13 کیوڑا دو بڑے چمچ
14 پسی ہوئی زعفران آدھی چٹکی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف کر کے دھولیں اور نمک لگا کر رکھ دیں
  2. 2 دیگچے میں گھی کو خوب گرم کر یں اور اس میں الائچی کے دانے اور لونگ بھون لیں
  3. 3 اسی میں گوشت ڈال کر تلیں اور دہی ملا کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں
  4. 4 دہی خشک ہو جائے تو گوشت کو بھونیں
  5. 5 چار پیالی پانی ڈال کر گوشت کو اسی آنچ پکنے دیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے
  6. 6 چینی میں تقریباً ایک لٹر پانی ڈال کر شیرہ بنا لیں اور اسے گوشت میں ڈال دیں
  7. 7 سویاں بھی ملا دیں
  8. 8 ذراسی پک جائیں تو ناریل اور دودھ شامل کر دیں اور بھاری ڈھکنے سے ڈھک دیں
  9. 9 دودھ خشک ہو جائے اور سویاں گل کر دودھ چھوڑنے لگیں تو زعفران کو کیوڑے میں ملا کر ڈال دیں
  10. 10 بادام، پستہ اور کشمش بھی ڈال دیں
  11. 11 چند منٹ تک دم پر پڑا رہنے دیں
  12. 12 سویاں طشتری میں انڈلیں اور گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں اوپر سجا دیں
  13. 13 ورق بھی لگائیں اورپستہ بادام بھی چھڑکیں
  14. 14 چھوہاروں کو دودھ میں گلا لیں
  15. 15 پھر باریک کتر کر انہیں بھی سویوں پر رکھ دیں

متعلقہ پکوان

(5864) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet - مزید میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Seviyon Ka Mutanjan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Seviyon Ka Mutanjan is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.