Seviyon Ki Kheer Recipe In Urdu - Recipe No. 6870

سویوں کی کھیر بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6870

Seviyon Ki Kheer Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 دودھ 2 کلو
2 سویاں 100 گرام
3 سبز الائچی 6 عدد(دانے نکال کر باریک پیس لیں)
4 پستہ(باریک کاٹ لیں) 10 گرام
5 بادام(باریک کاٹ لیں) 10 گرام
6 چینی 200 گرام
7 چاول کا آٹا 4 کھانے کے چمچے(1 کپ دودھ میں پندرہ منٹ بھگو لیں)

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سویوں کو ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کر اُبال لیں اور بلینڈر میں پیس لیں۔
  2. 2 دودھ کو کسی دیگچی میں درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
  3. 3 گاڑھا ہو جائے تو پسی ہوئی الائچی اور سویاں ڈال کر چمچہ چلاتی رہیں۔
  4. 4 دس سے پندرہ منٹ پکنے پر دودھ کافی گاڑھا ہو جائے گا۔
  5. 5 چمچہ چلاتی رہیں اس کے بعد پسے اور بھیگے ہوئے چاولوں کو شامل کریں۔
  6. 6 جب آمیزہ خوب گاڑھا ہو جائے تو چینی اور آدھے بادام اور پستے بھی ڈال دیں۔
  7. 7 دس منٹ بعد آنچ بند کرکے چولہے سے اُتار لیں۔
  8. 8 سرونگ باؤل میں ڈال کر اوپر باقی بادام اور پستے سجا کر فریج میں ٹھنڈی ہونے دیں۔
  9. 9 مزیدار سویوں کی کھیر تیار ہے کھانے کے لئے شروع کریں۔

(784) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kheer And Firni - مزید کھیر اور فیرنی

Urdu cooking recipe of Seviyon Ki Kheer, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Seviyon Ki Kheer is a Kheer And Firni, and listed in the firni aur kheer. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.