Shahi Chicken Khichdi Recipe In Urdu - Recipe No. 7101

Shahi Chicken Khichdi Urdu recipe is available at UrduPoint. Shahi Chicken Khichdi is a famous dish in this region. You can read here Shahi Chicken Khichdi recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Shahi Chicken Khichdi. You can know the complete method to make Shahi Chicken Khichdi on this page. We will also tell you how long it will take to make Shahi Chicken Khichdi. Read the recipe, ingredients, and everything related to Shahi Chicken Khichdi below.

شاہی چکن کھچڑی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7101

Shahi Chicken Khichdi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول ڈیڑھ پیالی

2 ارہر کی دال تین چوتھائی پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

5 چکن 250 گرام

6 آلو دو عدد

7 پیاز ایک عدد

8 ہلدی ایک چائے کا چمچ

9 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

10 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ

11 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ

12 دہی ڈیڑھ پیالی

13 کڑی پتے حسب پسند

14 ہری مرچیں تین سے چار عدد

15 ہرا دھنیا اور پودینہ حسب پسند

16 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو دھو کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں،آلوؤں کے بھی چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
  2. 2 ارہر کی دال کو دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں(کیونکہ یہ دال تھوڑی دیر سے گلتی ہے)۔
  3. 3 پندرہ سے بیس منٹ بعد چاولوں کو بھی دھو کر دال کے ساتھ ملا کر رکھ لیں۔
  4. 4 پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ ادرک لہسن،دال اور چاول ڈال کر بھونیں،ساتھ ہی نمک اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی بھی شامل کر لیں۔
  5. 5 اچھی طرح بھون کر اس میں ڈھائی پیالی پانی ڈال کر ڈھک دیں۔
  6. 6 درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چاولوں کا پانی خشک ہو جائے۔
  7. 7 علیحدہ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں آلو کے ٹکڑوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں،پھر اسی پین میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  8. 8 اس میں ادرک لہسن،پسا ہوا ہرا مصالحہ (ہری مرچیں،ہرا دھنیا اور پودینہ) بھنا ہوا کٹا ہوا دھنیا،ہلدی اور چکن ڈال کر بھونیں۔
  9. 9 پھر اس میں فرائی کئے ہوئے آلو کے ٹکڑے اور پھینٹی ہوئی دہی ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکا لیں۔
  10. 10 سرونگ ڈش میں پہلے چکن ڈالیں،اس پر تیار کی ہوئی کھچڑی ڈال کر اس پر نمک ملی ہوئی پھینٹی ہوئی دہی ڈال دیں اور آخر میں ایک چائے کے چمچ کوکنگ آئل میں رائی اور کڑی پتے کڑکڑا کر اوپر سے بگھار ڈال دیں۔

(2034) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Khichdi

Urdu cooking recipe of Shahi Chicken Khichdi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shahi Chicken Khichdi is a Chicken Khichdi, and listed in the Murgh Khichdi. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.