Shahi Tukray Recipe In Urdu

شا ہی ٹکڑے بنانے کی ترکیب

Shahi Tukray Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ڈبل روٹی کے سلائس5عدد
2 پانی ایک تہائی کپ
3 بڑی الائچی دوعدد(دانے نکال کر کوٹ لیں)
4 دودھ تین کپ
5 کاجو پستے بادام (ایک ایک مٹھی کوٹ لیں)
6 گھی آدھا کپ
7 چینی ایک کپ
8 زعفران چند ریشے
9 سبزالائچی ‘پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1شیرہ تیارکرنے کیلئے ایک پین میں پانی ڈال کر اس میں چینی ملائیں اور گرم کریں۔
  2. 2 جب چینی پانی میں حل ہو جائے تو اس میں زعفران شامل کردیں۔
  3. 3 اب اسے اس قدر پکائیں کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے اور 2تار کا شیرہ بن جائے۔اب اسے فوری نیچے اتارلیں۔
  4. 4 ایک اور پین میں درمیانی آنچ پر دودھ ابالیں یہاں تک کہ دودھ خشک ہو کر اصل مقدار سے ایک چوتھائی رہ جائے اب اس میں الائچی پاؤڈر اور شیرہ ملائیں۔
  5. 5 5منٹ گاڑھا ہونے لگے تو اسے نیچے اتار کر رکھ لیں۔
  6. 6 سلائسز کے کنارے کاٹ کر علیحدہ کر دیں اور انہیں تکونی شکل میں کاٹ لیں۔
  7. 7 تمام سلائسز کو کم گھی میں فرائی کریں یہاں تک کہ یہ سنہری ہوجائیں اب ان سلائسز کو ایک منٹ کیلئے شیرے میں ڈبو دیں۔
  8. 8 اس کے بعد تمام سلائسز کو ایک ڈش میں سجائیں اور ان کے اوپر دودھ سے تیار کی ہوئی ربڑی انڈیل دیں۔میوہ جات سے سجا کر پیش کریں۔

(446) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Shahi Tukda And Double Roti Ke Tukde - مزید شاہی ٹکڑے، ڈبل روٹی کے ٹکڑے

Urdu cooking recipe of Shahi Tukray, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shahi Tukray is a Shahi Tukda And Double Roti Ke Tukde, and listed in the Shahi Tukra and bread ka tukda. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.