Shaljam Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 7303

شلجم گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7303

Shaljam Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 شلجم آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 ٹماٹر دو عدد درمیانے
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
11 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
12 چینی ایک چائے کا چمچ
13 ثابت ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
14 دہی چار کھانے کے چمچ
15 ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
16 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں،شلجم کو چھیل کر بڑے ٹکڑے کر لیں اور ادرک کو چھیل کر باریک کاٹ لیں۔
  2. 2 پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں ثابت گرم مصالحہ کڑکڑا لیں،پھر ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر سنہرا ہونے تک بھونیں۔
  3. 3 اس میں ایک پیالی پانی ڈال دیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت ادھ گلا ہو جائے۔
  4. 4 فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں شلجم کو چار سے پانچ منٹ فرائی کریں پھر اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور چینی ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔
  5. 5 علیحدہ سے کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر،لال مرچ،دھنیا،زیرہ،ہلدی اور دہی ڈال کر بھونیں۔
  6. 6 پھر اسے فرائی کئے ہوئے شلجم کے ساتھ گوشت میں ڈال دیں۔
  7. 7 ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت کو مکمل گلنے تک پکائیں پھر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
  8. 8 اگر زیادہ خشک ہو تو اتارتے ہوئے آدھی پیالی پانی ڈال کر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔
  9. 9 گرم گرم ڈش میں نکال کر حسب پسند نان یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

(666) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Shaljam Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shaljam Gosht is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.