Sharbat Aloo Bukhara (Plum) Recipe In Urdu

شر بت آلو بخارا بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Sharbat Aloo Bukhara (Plum), learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sharbat Aloo Bukhara (Plum) is a Aloo Bukhara Drinks , and listed in the Plum drinks. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Sharbat Aloo Bukhara (Plum) Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو بخارا ایک پاؤ(پکاہوا ہو)
چینی تین پاؤ
املی ایک چھٹانک
پانی تین پاؤ
ترکیب:
سب سے پہلے ایک دیگچی میں تین پاؤ پانی ڈالیں ۔ آلو بخارا اوراملی کو پانی میں ڈال کر دیگچی کو چولہے پر رکھ دیں اورپکنے دیں۔ پانی پک پک کر جب چھ چھٹانک رہ جائے تو نیچے اتار لیں اور کپڑے میں اس کو اچھی طرح چھان لیں ۔ اب اس چھنے ہوئے پانی میں چینی کو اچھی طرح حل کر لیں اور چولہے پر چڑھا کر قوام تیار کر لیں۔ جب قوام تیار ہو جائے تو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ جب اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو صاف اور خشک بوتل میں بھر لیں۔ نہایت ذائقہ دار شر بت تیار ہے۔ یہ شر بت صفرا کو دور کرنے میں لاجواب ہے۔ صفر اوی بخاروں میں نہایت اکسیرچیز ہے۔ پیاز کی شدت کو کم کرتا ہے اور دو گھونٹ یہ شر بت پینے سے طبعیت میں ٹھنڈک اور تازگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔

متعلقہ پکوان

(3030) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo Bukhara Drinks - مزید آلو بخارے کے مشروبات

More Recipes - مزید تراکیب