Sharbat E Nilofer Recipe In Urdu

شربت نیلو فر بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Sharbat E Nilofer, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sharbat E Nilofer is a Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen, and listed in the drinks, juices, sharbat, sakanjabeen. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Sharbat E Nilofer Recipe In Urdu

اشیاء:
نیلو فر کے پھول ایک چھٹانک
روح کیوڑہ ایک شیشی چھوٹی
پانی تین پاؤ
چینی تین پاؤ
نوٹ: نیلو فرکے پھول حکیموں کی دوکان سے دستیاب ہوتے ہیں۔
ترکیب:
ایک برتن میں تین پاؤ پانی ڈالیں اور نیلو فر کے پھول(یعنی گل نیول فر) اچھی طرح صاف کر کے بھگو کر رکھ دیں۔ تقریباً دس منٹ تک پڑا رہنے دیں یا رات کو بھگو کر رکھ دیں۔ اور صبح اُٹھ کر شربت تیار کر لیں۔ بیس گھنٹے بعد یا صبح اٹھ کر اس دیگچی کو چولہے پر رکھ دیں اور پکنے دیں۔ دس منٹ بعد دیگچی کو چولہے سے اتارلیا جائے اور جب یہ ٹھنڈ اہو جائے تو اس کا پانی چھان لیا جائے۔ اس کے بعد جب آپ دیکھیں کہ یہ ایک تار ہو چکا ہے تو پھر اسے اتار لیں۔
اب اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جب یہ اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں روح کیوڑہ ڈال دیا جائے۔ ایک شیشے کی بوٹل لیں اور اسے اچھی طرح صاف کر کے اور مکمل طور پر خشک کر کے شربت اس میں ڈال دیں اور اچھی طرح سے بند کر لیں ۔ یہ بہت خوش ذائقہ اور لذیذ شربت ہوتا ہے۔ اس سے دل و دماغ کو بے حد تازگی اور فرحت حاصل ہوتی ہے۔ اسی طریقے سے آپ انجبار کا شربت بھی تیار کر سکتے ہیں جو کہ روح کی تسکین کے لئے بہت اچھی چیز ہوتی ہے۔

متعلقہ پکوان

(2765) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen - مزید مشروبات

More Recipes - مزید تراکیب