Sheer Khurma Recipe In Urdu

شیرخرما بنانے کی ترکیب

Sheer Khurma Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سوئیاں 4کپ
2 دودھ 1لیٹر
3 کھجور(خشک) 8-7
4 بادام 10 عدد
5 پستہ 12عدد
6 سیاہ کشمش 2/1کپ
7 گھی 2کھانے کے چمچے
8 گرین الائچی 6عدد
9 لونگ 4عدد
10 چینی 11-10کھانے کے چمچے یا حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1
    کھجوروں کو ساری رات پانی میں بھگوئے رکھیں،پھر بھیگی ہوئی کھجوروں کو کاٹ لیں پھر دودھ گرم کریں اور دودھ میں اور چینی ملا کے دودھ کو اچھی طرح پکالیں کہ وہ خوب گاڑھا ہو جائے جب گاڑھا ہو جائے تو اس میں بھیگی ہوئی کھجوریں ڈال کے کچھ دیر پکائیں اور آنچ دھیمی کردیں۔
  2. 2 دوسرے چولہے پر ایک برتن رکھیں اور اس میں گھی شامل کریں۔
  3. 3 پھر سبزالائچی اور لونگ شامل کرکے تھوڑی دیر پکائیں کہ خوشبو آنے لگے۔پھر بادام ،پستہ شامل کریں اور انہیں ہلکا سا فرائی کرلیں اور اس مکسچر کو ایک طرف رکھ دیں۔
  4. 4 اب ایک پین لیں اس میں سوئیاں کو ہاتھوں کی مدد سے کچل کر اس پین میں ڈال کے گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔
  5. 5  اس دوران بہت زیادہ توجہ ہو کہ سوئیاں جلیں نہیں۔ اب اس میں سیاہ کشمش شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں ۔
  6. 6 اب اس مرکب میں کھجوروں کے ساتھ پکا ہوا دودھ ،بادام اور پستے شامل کریں۔پھر تھوڑی دیر پکائیں کہ سوئیاں اچھی طرح پک جائیں۔
  7. 7 پھر خوشبو کے لیے تھوڑا کیوڑ ا شامل کریں۔20منٹ تک پکائیں ۔مزے دار سوئیاں تیار ہیں۔ٹھنڈی کر کے سروکریں۔

(460) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Seviyan And Sheer Khurma - مزید سویاں اور شیر خرما

Urdu cooking recipe of Sheer Khurma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sheer Khurma is a Seviyan And Sheer Khurma, and listed in the Seviyan aur Sheer khurma. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.