Sheerkhurma Recipe In Urdu

شیر خرما بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Sheerkhurma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sheerkhurma is a Tasty Sweet Dish, and listed in the Yummy Sweet Dish. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Sheerkhurma Recipe In Urdu

اشیاء:
چوہارے 100گرام
سویاں کلو
دودھ 2لیٹر
بادام گری 50گرام
چینی حسب پسند
الائچی سبز 10دانے
ترکیب:
دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ دودھ پک پک کر تین چوتھائی رہ جائے تو اس میں سویاں ڈال دیجئے اور چمچہ سے اچھی طرح ملا دیجئے۔ آگ ہلکی رکھئے اور چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ سویاں نیچے لگ جائیں گی۔ چھوہاروں کے لمبے لمبے باریک ٹکڑے کاٹ لیجئے اور دودھ سویوں میں ڈال دیجئے۔ جب دودھ کافی گاڑھا ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر اور لمبے رخ کے دودو ٹکڑے کر کے ڈال دیجئے اور پکنے دیجئے تھوڑی دیر بعد چینی اور الائچی کے دانے پیس کر ڈال دیجئے جب آمیزہ کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے اور حسب پسند گرم یا نیم گرم تناول فرمائیے۔

متعلقہ پکوان

(3186) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Tasty Sweet Dish - مزید مزیدار میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب