Shrimp Alfredo Pasta Recipe In Urdu - Recipe No. 6629

شرمپ الفریڈو پاستا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6629

Shrimp Alfredo Pasta Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 جھینگے 200گرام
2 پالک یا بروکلی 100گرام
3 پاستا 200گرام
4 نمک حسب ذائقہ
5 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
6 پیاز ایک عدد درمیانی
7 پسی ہوئی سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
8 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
9 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
10 چیڈر چیز آدھی پیالی
11 فریش کریم آدھی پیالی
12 مکھن ایک کھانے کا چمچ
13 کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مکھن میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا فرائی کریں پھر اس میں لہسن اور صاف کئے ہوئے دھلے ہوئے جھینگے ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ جھینگوں کی رنگت سنہری ہو جائے۔
  2. 2 آدھی پیالی گرم پانی میں چکن پاؤڈر،نمک،سفید مرچ اور کالی مرچ ڈال کر یخنی تیار کر لیں۔پاستا کو نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں ابال کر چھلنی میں نتھار لیں اور اس پر کوکنگ آئل لگا کررکھ دیں۔
  3. 3 جھینگوں میں یخنی ڈال کر ملائیں،پھر کریم شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ابلا ہوا پاستا اور کش کیا ہوا چیز ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  4. 4 آخر میں صاف دھلی ہوئی اور باریک چوپ کی ہوئی بروکلی یا پالک ڈال کر ہلکا سا ملاتے ہوئے چولہے سے اتار لیں۔

(415) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pasta - مزید پاسٹا

Urdu cooking recipe of Shrimp Alfredo Pasta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shrimp Alfredo Pasta is a Pasta, and listed in the pasta. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.