Sindhi Biryani Recipe In Urdu

سندھی بریانی بنانے کی ترکیب

Sindhi Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت ایک کلو
2 چاول ایک کلو
3 پیاز 3پاؤ
4 آلو ڈیڑھ پاؤ
5 ہری مرچ دو عدد
6 پودینہ چوتھائی گڈی
7 ادرک ایک بڑا ٹکڑا
8 لہسن بڑی والی آدھی پوتھی
9 دہی ایک پاؤ
10 ہلدی چائے کا پون چمچہ
11 پسی لال مرچ چائے کے2چمچے
12 نمک حسب ذائقہ
13 بڑی الائچی 3
14 چھوٹی الائچی 5
15 لونگیں 6
16 کالا زیرہ ایک چمچہ
17 کالی مرچ چند دانے
18 دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
19 زعفران تھوڑی سی
20 زردے کا رنگ حسب ضرورت
21 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ادرک، لہسن، پودینہ، ہری مرچ گرائنڈ کرکے اس کا مصالحہ بنالیں ،پیاز براؤن کرکے اس کا تیل ایک الگ برتن میں نکال لیں۔
  2. 2 براؤن کی ہوئی آدھی پیاز دیگچی میں ڈال کر اس کے اوپر گوشت ڈال کر ہلکا سا بھون لیں ۔
  3. 3 اس کے اوپر گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ ،نمک ،مرچ، ہلدی اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  4. 4 اب اس میں زعفران اور دہی ملا کر بھونیں اور پانی ڈال کر گوشت گلانے کو رکھ دیں۔
  5. 5  جب گوشت ادھ گلا ہو جائے تو اس میں آلو،کالا زیرہ ،کالی مرچ اور نمک ڈال کر پکائیں ،چاول ابالیں جب چاول ابل جائیں تو چھان کر نکال لیں۔
  6. 6 آلو اور گوشت گل جائے تو اس کے شوربے میں (شوربہ گاڑھا رکھیں)چاول کی ایک تہ لگا کر گوشت کا مصالحہ اس کے اوپر ڈال دیں اسی طرح چاول کی دوسری تہ بھی بچھائیں۔
  7. 7 آخری تہ بچھائیں تو اس میں تھوڑا سا زردے کا رنگ پانی میں گھول کر ڈال دیں۔
  8. 8 چاول کے اوپر باقی براؤن کیا ہواپیاز سجادیں اور جو تیل الگ نکال کر رکھا تھا وہ بھی اس میں اچھی طرح پھیلا دیں اور 10منٹ کے لئے دھیمی آنچ پر دم دے دیں۔

(1134) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

Urdu cooking recipe of Sindhi Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sindhi Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.