Sindhi Mutton Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7170

Sindhi Mutton Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Sindhi Mutton Biryani is a famous dish in this region. You can read here Sindhi Mutton Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Sindhi Mutton Biryani. You can know the complete method to make Sindhi Mutton Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Sindhi Mutton Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Sindhi Mutton Biryani below.

سندھی مٹن بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7170

Sindhi Mutton Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت ایک کلو

2 چاول تین پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 پسا ہوا ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ

5 آلو آدھا کلو

6 پیاز تین عدد

7 ٹماٹر تین عدد

8 دہی ایک پیالی

9 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

10 پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچ

11 سفید زیرہ (بھون کر کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ

12 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

13 خشک آلو بخارے چھ سے آٹھ عدد

14 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد

15 ہرا دھنیا ایک گٹھی

16 پودینہ آدھی گٹھی

17 زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ

18 دودھ آدھی پیالی

19 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلو بخاروں کو دھو کر آدھی پیالی پانی میں بھگو کر رکھ دیں جب نرم ہو جائے تو مل کر بیج نکال لیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں آلوؤں کو ڈھک کر سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔
  3. 3 اسی پین میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔
  4. 4 آدھی پیاز علیحدہ سے نکال لیں اور بقیہ پیاز میں نمک،ادرک لہسن لال مرچ،دھنیا،زیرہ،دہی اور گوشت ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
  5. 5 گوشت گلنے پر آ جائے تو فرائی کئے ہوئے آلو،ٹماٹر،آلو بخارے کا پیسٹ،باریک کٹا ہوا دھنیا،پودینہ اور ہری مرچیں ڈالیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔
  6. 6 آلو گل جائیں تو چولہے سے اُتار لیں۔
  7. 7 چاولوں کو بیس منٹ پہلے بھگو کر رکھیں پھر اُبلتے ہوئے پانی میں نمک کے ساتھ اُبال لیں۔چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح پانی نتھار لیں۔
  8. 8 بڑے سائز کے پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاولوں کو پھیلا کر رکھیں۔
  9. 9 ان کے اوپر مصالحے والا گوشت رکھ کر اوپر سے بقیہ چاول ڈال دیں۔
  10. 10 آدھی پیالی دودھ میں چٹکی بھر زردے کا رنگ ملا کر اوپر سے چھڑک دیں۔
  11. 11 ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔
  12. 12 نکالتے ہوئے احتیاط سے اس طرح نکالیں کہ چاول اور مصالحہ کی تہہ علیحدہ نظر آئے۔
  13. 13 گرم گرم بریانی سلاد،رائتے اور آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

(2648) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice

Urdu cooking recipe of Sindhi Mutton Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sindhi Mutton Biryani is a Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Rice, and listed in the Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht chawal. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.