Singapore Fish With Ginger Sauce Recipe In Urdu - Recipe No. 6759

سنگاپوری فش ودھ جنجر سوس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6759

Singapore Fish With Ginger Sauce Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی(بغیر کانٹے کی) 1 کلو(دھو کر سکھا لیں)
2 گوشت یا مرغی کی یخنی 1 کپ
3 ٹماٹر(چوکور ٹکڑے کر لیں) 1 عدد
4 پیاز(چوکور ٹکڑے کر لیں) 1 عدد
5 ہری پیاز(باریک کاٹ لیں) 3 عدد
6 شملہ مرچ 1 عدد(چوکور ٹکڑے کر لیں)
7 ہری مرچ 2 عدد(باریک کاٹ لیں)
8 سویا ساس 4 کھانے کے چمچے
9 سرکہ 4 چائے کے چمچے
10 ادرک 2 کھانے کے چمچے(لمبی باریک کاٹ لیں)
11 تیل تلنے کے لئے
12 کارن فلور 2 کھانے کے چمچے(آدھے پیالے میں پانی میں ملا لیں)
13 شکر 1 کھانے کا چمچہ
14 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مچھلی پر نمک لگائیں۔
  2. 2 مچھلی میں تھوڑا سا سرکہ اور سویا ساس ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  3. 3 تیل کو گرم کریں اور مچھلی کو تل لیں۔
  4. 4 مچھلی کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ تیل اچھی طرح پیپر میں جذب ہو جائے۔
  5. 5 دو کھانے کے چمچے تیل ساس پین میں گرم کریں۔
  6. 6 اس میں پیاز اور ادرک دو منٹ تک تلیں اس کے بعد شکر‘سرکہ‘سویا ساس‘شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر تلیں۔
  7. 7 یخنی ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں کچھ دیر بعد کارن فلور ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  8. 8 جب ساس گاڑھا ہونے لگے تو چولہے سے اتار لیں۔
  9. 9 مچھلی کے ٹکڑے پلیٹ میں سجائیں اور ان پر ساس ڈال دیں۔
  10. 10 ہری پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر گرم گرم شروع کریں۔

(536) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Singapore Food - مزید سنگاپوری کھانوں کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Singapore Fish With Ginger Sauce, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Singapore Fish With Ginger Sauce is a Singapore Food, and listed in the singaporean food. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.