Singapore Hon Recipe In Urdu

سنگا پوری ہون بنانے کی ترکیب

Singapore Hon Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 نوڈلز 2کپ
2 قیمہ 1/2کلو
3 انڈے 4عدد
4 چنے (بھیگے ہوئے) 1/2کپ
5 آلو 2عدد
6 مٹر 1کپ
7 ہری پیاز 4عدد
8 ہری مرچ 4عدد
9 تیل 1کپ
10 سیاہ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچے
11 ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
12 ہرادھنیا 1کھانے کا چمچہ(چوپ کیا ہوا)
13 سرکہ 1بڑا چمچہ
14 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دو عدد ہری پیاز کاٹ کر تھوڑے سے تیل میں تل لیں۔اس میں قیمہ‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  2. 2 آلو چھیل کر چار چار ٹکڑے کرکے قیمہ میں ملا دیں۔مٹر اور چنے ڈال کر ہلکا سا پانی چھڑ کیں اور ڈھک کر 10منٹ کے لئے پکنے دیں ۔
  3. 3 اس کے بعد اُتار لیں۔ پانی میں نمک اور ایک چھوٹا چمچہ تیل ڈال کر نوڈلز اُبال لیں۔
  4. 4 چھلنی میں ڈال کر ٹھنڈا پانی اوپر سے گزار لیں ۔انڈوں میں نمک‘سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر پھینٹ لیں ۔
  5. 5 اس کے چھوٹے چھوٹے آملیٹ بنا کر لمبے پتلے ٹکڑے کاٹ لیں ۔
  6. 6 ہری مرچ کے دو دو ٹکڑے لمبائی میں کاٹ لیں ۔باقی بچی ہوئی ہری پیاز پتوں سمیت کاٹیں ۔بقیہ تیل گرم کرکے اس میں ہری پیاز اور ہری مرچ ڈال کر تل لیں۔
  7. 7 قیمہ ملا دیں پھر ہرادھنیا گٹا ہوا اور سرکہ ملائیں احتیاط سے تاکہ نوڈلز نہ ٹوٹیں۔ چند منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ڈش میں نکال کر آملیٹ کے ٹکڑوں سے گارنش کریں ۔ٹماٹر سوس کے ساتھ شروع کریں۔

(586) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Singapore Food - مزید سنگاپوری کھانوں کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Singapore Hon, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Singapore Hon is a Singapore Food, and listed in the singaporean food. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.