Sohan Halwa Recipe In Urdu - Recipe No. 785

Sohan Halwa Urdu recipe is available at UrduPoint. Sohan Halwa is a famous dish in this region. You can read here Sohan Halwa recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Sohan Halwa. You can know the complete method to make Sohan Halwa on this page. We will also tell you how long it will take to make Sohan Halwa. Read the recipe, ingredients, and everything related to Sohan Halwa below.

سوہن حلوا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 785

Sohan Halwa Recipe In Urdu

اجزاء:
نشاستہ ایک کلو
چینی بارہ کلو پانچ سوگرام
عرق لیموں ۳گرام
فالتو پانی بیس گرام
ترکیب:
ایک سیر نشاستہ کو فالتو پانے میں طرح سے پھینٹ لیں اسے اچھان کر دوسرے برتن میں رکھ لیں
ساڑھے بارہ کلو چینی کی چاشنی تیارکرکے کچی کسی سے اچھی طرح صاف کرلیں اور کسی ململ کے کپڑے سے پن کر لیموں کا عرق ڈال کر آگ پر سے اتار لیں ۔ڈھائی کلو میدہ نیز ڈھائی کلو گرم کرکے پگھلاہوا اور کپڑے سے چھنا ہوا دیسی گھی ڈال کر کڑاہی کو آ گ پر رکھکر مسد سے ہکاتےء جائیں جب تما م مرکب اچھی طرح سے حل ہوجائے تواسے بھی آگ سے اتار کر رکھ لیں ۔ایک صاف شدہ کڑاہی کو آگ پر رکھ دیں ۔اب ایک آدمی میدہ اور گھی کامرکب کڑاہی میں ڈال کر آہستہ آہستہ کھرپی سے ہلاتاجائے ۔ہلاتے جائیں اور دوسرا آدمی نشاستے کا چھنا ہوا پانی کسی ڈوھری سے دھار باندھ کرمیدہ اور گھی کے مرکب کو کڑاہی میں ڈالتا جائے ۔جب تک پانی ختم ہوجائے آپ چینی کی چاشنی ملاکر کھرپی سے اچھی طر ہلاتے جائیں ۔جب ایک ابال آ جائے تو کڑاہی کو نیچے اتار کر کھرپی سے ہلاتے ہیں اور ٹھنڈا ہونے پر دوسرے برتن میں ڈال دیں ۔اس مرکب کو پیتل کہتے ہیں جوکہ شام کو تیار کرنا جاہیے ۔ دوسرے دن صبح اس سے حلوہ تیار کرنا جاہیے ۔دوسرے دن صبح اس حلوئے کو تیارکریں جس کا طریقہ درج ذیل ہے :
حسب ضرورتگھی کو گرم کریں پگھلا کر پاس رکھلیں ۔اور پیتل کو کڑاہی میں چڑھا کر گرم کریں ۔جب مرکب گاڑھا ہوجائے تب دوسو پچاس گرام ٹھنڈا گھی ڈال کر کھرپے سے ہلا تے ہیں ۔جب تمام گھی حلوے میں جذب ہوجائے تو تب دوسو پچاس گرام اور گھی ڈال دو ۔ اور اسے بھی جذب ہونے دیں ۔ ایسا پانچ چھ مرتنہ کرنا پڑے گا یعنی گھی کو اس وقت تک حلوے میں ہلاتے جائیں جب تک کہ حلوا گھی نا چھوڑنے لگے گھی چھوڑنے پر گھی ملانا بند کر دیں اور اس مرکب کو پھٹکا رکر ہلاتے جائیں ۔جب رنگت بادامی ہو جائے تو کسی سلائی سے نکال کر ہاتھ سے توڑیں اگر کڑاک کی آواز دے تو سمجھ لیں کہ حلواتیارہوگیا ہے اب اسے پھرتی سے تھال میں انڈیل لیں اور اس تھال کو کسی دوسرے تھال میں انڈیل لیں اور تھال کو کسی دوسرے تھال میں جس میں پانی بھراہے رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں ۔یہ دھیان رہے کہ نیچے
کے تھال کا پانی زیدہ نہ ہوورنہ اوپر کا تھال پانی میں ڈوب جائے گا ۔
اوپر کے تھال میں پانی آ جائیگا اور پانی حلوے کو خراب کر دے گا ۔اس لئے آ گ درمیانہ قسم کی ہونی جاہیے ۔نہ بہت زیادہ نہبہت کم کیوندہ آگ کم ہونے کی صورت میں حلوا سوہن کے تہ میں بیٹھنے کا یا جمنے کا خدشہ رہتا ہے ۔اور زیادہ آ گ کی وجہ سے حلوا جل کر کڑوا ہونے کا ڈر ہوتا ہے ۔اس لئے دومیانی آگ رکھنی جاہیے ورنہ حلوہ جل کرکڑدا ہو جائیگا۔

(5885) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet

More Recipes

Urdu cooking recipe of Sohan Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sohan Halwa is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.