Spaghetti Fish White Sauce Recipe In Urdu

اسپاگیٹی اور مچھلی ، سفید سوس کے ساتھ بنانے کی ترکیب

Spaghetti Fish White Sauce Recipe In Urdu

اشیاء:
اسپاگیٹی پاؤنڈ کا پیکٹ
مچھلی کلو گرام
انڈے تین عدد(پھینٹ لیں)
مکھن دو کھانے کے چمچے
کارن فلور 2کھانے کے چمچے
پنیر 2کھانے کے چمچے
پیاز ایک (بڑی ، باریک کاٹ لیں)
کالی مرچ چائے کا چمچہ
نمک چائے کا چمچہ
دودھ 1پیالی
ترکیب:
مکھن گرم کر کے پیاز ڈالیں، مگر براؤن نہ ہونے دیں۔ پھر کارن فلور ڈال کر چمچہ چلائیں۔ کھولتا ہوا دودھ ڈالتی جائیں اور ملاتی جائیں۔ کسٹرڈ کی طرح گاڑھا ہونے لگے تو نمک، کالی مرچ اور آدھا پنیر ڈال اور خوب ملا کر اتار لیں۔ سفید سوس تیار ہے۔ مچھلی ابال کر کانٹے نکال لیں۔ اسپاگیٹی ابال کر چھلنی میں چھان لیں۔ پھر اسے مچھلی اور سفید سوس میں ملا دیں۔ آدھے پھینٹے ہوئے انڈے بھی شامل کر دیں۔ ایک بڑے برتن میں پانی ڈالیں۔ کسی چھوٹے برتن میں اسپاگیٹی کا مرکب بھر کر اوپر باقی انڈے اور پنیر ڈال دیں اور بڑے برتن میں رکھ دیں۔ پون گھنٹہ بھاپ میں پکنے دیں۔ اوون ہو تو صرف 15منٹ کے لئے رکھیں۔ اس کے بعد ڈش میں نکال لیں۔

متعلقہ پکوان

(1548) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Spaghetti Fish White Sauce, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Spaghetti Fish White Sauce is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.