Spaghetti With Chicken Karahi Recipe In Urdu - Recipe No. 7380

Spaghetti With Chicken Karahi Urdu recipe is available at UrduPoint. Spaghetti With Chicken Karahi is a famous dish in this region. You can read here Spaghetti With Chicken Karahi recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Spaghetti With Chicken Karahi. You can know the complete method to make Spaghetti With Chicken Karahi on this page. We will also tell you how long it will take to make Spaghetti With Chicken Karahi. Read the recipe, ingredients, and everything related to Spaghetti With Chicken Karahi below.

اسپیگھٹی ودھ چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7380

Spaghetti With Chicken Karahi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 اسپیگھٹی 1 پیکٹ

2 مرغی کا گوشت 1/2 کلو

3 چکن کڑاہی مصالحہ 1 پیکٹ

4 ٹماٹر (کاٹ لیں) 2 عدد

5 ادرک‘لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچے

6 ادرک (کُتر لیں) 1 انچ کا ٹکڑا

7 ٹماٹو کیچپ 1 کپ

8 تیل حسب ضرورت

9 پیاز 1 عدد

10 ہری مرچیں 8 عدد

11 نمک حسب ذائقہ

12 دہی 1/2 کپ

13 چلی سوس 1 کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1اسپیگھٹی کو نمک ملے پانی میں 5-7 منٹ کے لئے اُبال لیں‘یہاں تک کہ ایک کنی رہ جائے۔
  2. 2 اس کے بعد چھلنی میں ڈال کر گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزار دیں اور اس میں 1 کھانے کا چمچہ تیل ملا کر اسپیگھٹی کو ایک پیالے میں نکال لیں۔
  3. 3 کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کر لیں اب اس میں لہسن‘ادرک ڈالیں اور مرغی کا گوشت ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔
  4. 4 دہی میں چکن کڑاہی مصالحہ ڈال کر مکس کر لیں اب اس کو مرغی کے گوشت میں شامل کر دیں ساتھ ہی اس میں 1 کپ پانی ڈال کر گوشت گلا لیں۔
  5. 5 اب اس میں ثابت ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر 3 منٹ تک پکائیں۔
  6. 6 اب ایک سوس پین میں تیل گرم کریں اس میں ٹماٹو کیچپ‘چلی سوس اور نمک ڈالیں اور ساتھ ہی اُبالی ہوئی اسپیگھٹی بھی ڈال دیں اور 3 منٹ تک آمیزے کو درمیانی آنچ پر پکا لیں۔
  7. 7 اس کے بعد اس میں گوشت کا آمیزہ ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کر کے اتنا پکائیں کہ تیل الگ نظر آئے‘اب اس کے اوپر کُتری ہوئی ادرک چھڑک دیں۔
  8. 8 لیجیے اسپیگھٹی ودھ چکن کڑاہی تیار ہے‘کسی سرونگ کڑاہی میں ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

(1818) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Spaghetti

Urdu cooking recipe of Spaghetti With Chicken Karahi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Spaghetti With Chicken Karahi is a Spaghetti, and listed in the Spaghetti. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.