Spanish Chili Potatoes Recipe In Urdu

اسپینش چلی پوٹیٹوز بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Spanish Chili Potatoes, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Spanish Chili Potatoes is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Spanish Chili Potatoes Recipe In Urdu

اشیاء:
نئے آلو 900گرام
پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
لہسن کے جوے(کوٹ لیں) دو عدد
ٹماٹو پری ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر(کٹے ہوئے) 200گرام
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
ثابت سرخ مرچیں 2-3عدد(بیج نکال کر باریک کاٹ لیں)
پیپریکا ایک چائے کا چمچہ
نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
تازہ پارسلے گارنشنگ کے لئے
تیل دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
آلو کو چھلکے سمیت 10-12منٹ کے لئے ابال لیں۔ پانی اچھی طرح نتھار کر ٹھنڈا کر لیں اور کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر 5-6منٹ کے لئے تلیں۔ اب ٹماٹو پری، ٹماٹر، سرکہ، ثابت مرچیں اور پیپریکا ڈال کر 5منٹ تک پکائیں۔ اب آلو اس سوس پین میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ ڈھکن سے اچھی طرح بند کرکے8-10منٹ کے لئے پکائیں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈالیں اور مکس کرکے سرونگ ڈش میں نکا لیں۔ تازہ پارسلے سے گارنش کر کے سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(3864) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب