Spanish Omelette Recipe In Urdu - Recipe No. 6674

اسپینش آملیٹ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6674

Spanish Omelette Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 انڈے تین عدد
2 چکن بریسٹ 100گرام
3 آلو دو عدد درمیانے
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 نمک حسب ذائقہ
6 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
7 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
8 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
9 موزریلا چیز آدھی پیالی
10 ہری مرچیں ایک سے دو عدد
11 ہرا دھنیا حسب پسند
12 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلو اور پیاز کو باریک چوپ کر لیں اور ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل میں تین سے چار منٹ فرائی کریں،پھر نمک اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ چھڑک کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ آلو گل جائیں۔
  2. 2 چکن بریسٹ کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اس کے پارچے کاٹ لیں ،ان پارچوں کو نمک،سرکہ اور سویا ساس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  3. 3 انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کریں اور فرائی کیا ہوا آلو اور پیاز کا مکسچر،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کر دیں۔
  4. 4 نان اسٹک فرائنگ پین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چکن کے پارچوں کو ہلکا سا میدہ چھڑک کر گرل کرکے نکال لیں۔
  5. 5 پھر دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں پھینٹے ہوئے انڈوں کے آدھے مکسچر کو پھیلا کر ڈالیں،درمیانی آنچ پر فرائی کرتے ہوئے جب ہلکا سا سنہری ہونے لگے تو اس میں گرل چکن اور کش کیا ہوا چیز ڈالیں اور اوپر سے انڈوں کا مکسچر پھیلا کر ڈال دیں۔شیشے کے ڈھکن سے ڈھک کر اچھی طرح سیٹ ہونے تک پکائیں۔
  6. 6 آملیٹ کو احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے سنہری ہونے پر پلیٹ میں نکال لیں۔

(899) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Omelette And Egg - مزید آملیٹ اور انڈہ پکانے کا طریقہ

Urdu cooking recipe of Spanish Omelette, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Spanish Omelette is a Omelette And Egg, and listed in the anda aur Omelette. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.