Spicy Masala Omelette Recipe In Urdu - Recipe No. 3494

مصالہ دار آملیٹ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3494

Spicy Masala Omelette Recipe In Urdu

اشیاء:
انڈے دو عدد
ہری مرچ چار پانچ عدد
ٹماٹر(آلو چہ کے برابر ) ایک عدد
پیاز چھوٹی سی ایک عدد
ادرک حسب ضرورت
ہرا دھنیا چند پتے
نمک حسب ذائقہ
گھی تین بڑے چمچے
ترکیب:
پیاز کو باریک کاٹ لیں۔ ہری مرچ اور ادرک کو بھی باریک کاٹ کر رکھ لیں۔انڈے کی زردی ایک گہری پلیٹ میں ڈالیں اور کانٹے سے خوب پھینٹیں۔ پھینٹنے کے بعد اس میں نمک اور سب کٹا ہوا مصالحہ ڈال دیں اور خوب اچھی طرح ملا لیں۔ پھر فرائی پین میں گھی کڑ کڑائیں اور ہلکی آنچ پر تل کر ایک بڑی آملیٹ یا مچھلی کی شکل میں بنالیں یا چھوٹے چھوٹے تین چار ٹکڑے کر لیں۔ بہت مزیدار ہو گی۔ یہ آملیٹ پراٹھے کے ساتھ کھانے میں بہت مزا آتا ہے۔ اور آپ اسے کھانے پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آملیٹ عموماً ناشتہ پر استعمال ہوتی ہے۔

(7143) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Omelette And Egg - مزید آملیٹ اور انڈہ پکانے کا طریقہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Spicy Masala Omelette, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Spicy Masala Omelette is a Omelette And Egg, and listed in the anda aur Omelette. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.