Spring Roll Recipe In Urdu

اسپرنگ رول بنانے کی ترکیب

Spring Roll Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
2 چکن اُبلی ہوئی ایک پاؤ
3 بند گوبھی کٹی ہوئی آدھی
4 گاجر اچھی طرح کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
5 شملہ مرچ کٹی ہوئی آدھی
6 نمک حسب ذائقہ
7 کالی مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
8 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
9 ہری پیاز کٹی ہوئی ایک عدد
10 ہری مرچیں کٹی ہو ئی دو سے تین عدد
11 تازہ ہرادھنیا کٹا ہوا آدھی گٹھی
12 موزریلا چیز دو سو گرام
13 میدہ ایک کھانے کا چمچ
14 پانی حسب ضرورت
15 رول پٹی حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک برتن میں تیل کو گرم کریں اور اس میں اُبلی ہوئی چکن ،کٹی ہوئی بند گوبھی ،گاجر ،شملہ مرچ،نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔
  2. 2 اب اس میں سویا ساس،ہری پیاز ،ہری مرچیں اور دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  3. 3 اب اس میں موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  4. 4 اب ایک چھوٹے پیالے میں میدہ اور پانی ڈال کر رولز کا منہ بند کرنے کے لئے پیسٹ بنالیں ۔
  5. 5 اب رول پٹی لے کر اس پر پہلے سے بنایا ہوا آمیزہ رکھیں اور اچھی طرح رول کرلیں۔
  6. 6 تھوڑا سا پیسٹ لگا کر دونوں جانب سے رول کا منہ بند کرلیں۔
  7. 7 اب ان رولز کو اچھی طرح فرائی کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر کڑاھی سے نکال لیں۔گرم اور مزیدار چکن اسپرنگ رولز تیارہیں۔

(679) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan - مزید سموسے، رول، پکوڑے، دھی پھلکیاں‎

Urdu cooking recipe of Spring Roll, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Spring Roll is a Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan, and listed in the Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray and Dahi Phulki. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.