Steam Fish Steak Recipe In Urdu

سٹیم فش اسٹیک بنانے کی ترکیب

Steam Fish Steak Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی کے قتلے آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
4 ہری پیاز دو عدد
5 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
6 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
7 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
8 چینی آدھا چائے کا چمچ
9 پانی دو کھانے کے چمچ
10 ہرادھنیا حسب پسند
11 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سویا ساس ،چینی اور پانی کو ملا کر رکھ لیں،ادرک ،ہرادھنیا اور ہری پیاز کو باریک کاٹ لیں۔
  2. 2 مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر ان پر نمک چھڑک لیں اور پھیلے ہوئے پین میں پانی ابال کر اس میں سرکہ شامل کردیں۔
  3. 3 پانی پر چھلنی رکھ کر اس پر مچھلی رکھیں اور اسے ڈھک دیں، آٹھ سے دس منٹ چھری سے چیک کریں(کہ اندر تک پک گئی ہے)۔چھلنی کو احتیاط سے پانی سے ہٹالیں اور مچھلی کوپلیٹر میں نکال لیں۔
  4. 4 مچھلی پر تھوڑا سا ہرادھنیا اور ہری پیاز چھڑ ک دیں ۔پھر فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو ہلکا سا گرم کرکے اس میں ادرک کو سنہرا فرائی کریں اور اس میں ہرادھنیا ،ہری پیاز،کالی مرچ اور سویا ساس کا مکسچر شامل کردیں۔
  5. 5 دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اتارلیں اور یہ گرم گرم ساس مچھلی پر ڈال دیں۔

(452) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish Steam - مزید فش اسٹیک

Urdu cooking recipe of Steam Fish Steak, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Steam Fish Steak is a Fish Steam, and listed in the steam fish. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.