Stir Fried Duck Slice Recipe In Urdu

سٹر فرائنڈ ڈک سلائس بنانے کی ترکیب

Stir Fried Duck Slice Recipe In Urdu

اجزاء:
بطخ کا گوشت سینے کا کھال سمیت 500گرام
گرین بل پیپر 150گرام
ایم ایس جی ایک گرام
چینی 0.5گرام
لچھوں میں کٹے ہوئے پیاز ایک گرام
پانی میں تحلیل کا رن سٹارچ 15ملی لیٹر
سوپ سٹاک 75ملی لیٹر
نمک 1.5گرام
سرکہ پانچ گرام
سیسم آئل پانچ ملی لیٹر
چربی 500گرام ( 75گرام صرف ہوتی ہے۔ )
ترکیب تیاری:
بطخ کی کھال اتار دیں۔ بطخ کے پتلے پتلے پارچے کر یں۔ ایک پیالے میں انڈے کی سفیدی ، نمک اور کارن سٹارچ یکجا کر یں۔ اس میں بطخ شامل کر دیں۔ اور اچھی طرح مکس کر یں۔ گرین پیپر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
پکانے کی ترکیب :
پین میں آئل گرم کر یں۔ جب گرم ہو جائے گوشت شامل کر دیں۔ تمام ٹکڑوں کو علیٰحدہ کرتے ہوئے سٹر فرائی کر یں۔ جب پک جائے آگ سے ہٹا کر آئل نکال دیں۔ پین کو پھر سے آگ پر رکھ دیں۔ اس میں 25ملی لیٹر آئل موجود ہو۔ اس میں پیاز اور گرین پیپر ڈال کر سٹر فرائی کر یں۔ اب اس میں سرکہ ، سوپ سٹاک، ایم ایس جی ، نمک ، چینی اور اس کے ساتھ ہی بطخ کا گوشت ڈال دیں۔ ایک سا سٹر کر یں۔ سیسم آئل اوپر چھڑک دیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔

متعلقہ پکوان

(2576) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Stir Fried Duck Slice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Stir Fried Duck Slice is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.