Stir Fry Khara Masala Chicken Recipe In Urdu - Recipe No. 6679

اسٹر فرائی کھڑا مصالحہ چکن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6679

Stir Fry Khara Masala Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن (بغیر ہڈی کی بوٹیاں) آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز ایک عدد
5 دہی ایک پیالی
6 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
7 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
11 پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
12 ہری مرچیں دو سے تین عدد
13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
14 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دہی کو پھینٹ کر اس میں بھنا ہوا کٹا ہوا دھنیا زیرہ،نمک،لال مرچ،ہلدی اور پسا ہوا گرم مصالحہ ملا لیں اور اس سے چکن کی بوٹیوں کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں ادرک لہسن اور پسی ہوئی کچی پیاز ڈال کر پانچ سے سات منٹ فرائی کریں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال دیں۔
  4. 4 ڈھک کر شروع میں درمیانی آنچ پر پکائیں پھر تین سے چار منٹ کے بعد آنچ تیز کرکے اتنی دیر فرائی کریں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
  5. 5 باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

(629) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Stir Fry Khara Masala Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Stir Fry Khara Masala Chicken is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.