Strawberry Yogurt Cake Recipe In Urdu - Recipe No. 6600

اسٹرابیری یوگرٹ کیک بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6600

Strawberry Yogurt Cake Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ دو پیالی
2 دہی تین چوتھائی پیالی
3 اسٹرابیری حسب ضرورت
4 بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
5 بیکنگ سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
6 چینی ایک پیالی
7 شہد دو کھانے کے چمچ
8 پسی ہوئی چینی حسب ضرورت
9 کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ملا کر چھان لیں۔
  2. 2 ایک پیالی چینی کو پیس کر اس میں دہی اور کوکنگ آئل ملا کر پھینٹ لیں۔
  3. 3 پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ شامل کر دیں۔
  4. 4 ہلکے ہاتھ سے ملا کر چکنے کئے ہوئے کیک ٹن میں ڈالیں اور گرم کئے ہوئے اوون میں 170Cپر ایک گھنٹے کے لئے بیک کر لیں۔
  5. 5 اوون سے نکال کر کیک کو مکمل ٹھنڈا ہونے پر پین سے نکال لیں۔
  6. 6 نان اسٹک پین میں دو کھانے کے چمچ پسی ہوئی چینی میں ایک چوتھائی پیالی پانی اور ایک کھانے کا چمچ شہد ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ یکجان ہو جائے اور اسے گرم گرم کیک پر ڈال دیں۔
  7. 7 پھر پین میں دو کھانے کے چمچ اسٹرابیری جام میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر ہلکا پگھلا لیں اور اسے کیک پر ڈال دیں۔
  8. 8 آخر میں اس کیک پر پسی ہوئی چینی چھڑک کر تازہ اسٹرابیری سے سجائیں۔

(1006) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake - مزید کیک

Urdu cooking recipe of Strawberry Yogurt Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Strawberry Yogurt Cake is a Cake, and listed in the cake. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.