Swiss Roll Samose Recipe In Urdu

سوئس رول سموسے بنانے کی ترکیب

Swiss Roll Samose Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ ایک پیالی
2 سوجی دو کھانے کے چمچ
3 نمک حسب ذائقہ
4 آلو دو عدد درمیانے
5 مٹر آدھی پیالی
6 بھنا کٹا دھنیا زیرہ ایک چائے کا چمچ
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 امچور پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
10 ہرادھنیا حسب پسند
11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے میں سوجی، نمک اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں اور تھوڑا تھوڑا ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں ۔ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
  2. 2 اسٹفنگ بنانے کے لئے آلو اور مٹر کو ابال کر میش کرلیں اور اس میں نمک ،دھنیا زیرہ، لال مرچ ، ہلدی اور امچور ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  3. 3 گندھے ہوئے میدے کی تین سے چار چپاتی بیل لیں اور اس پر اسٹفنگ پھیلا کر ڈال دیں ،چپاتی کو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک رول کرلیں اورکناروں سے اچھی طرح بند کر دیں۔
  4. 4 پھر اس رول کے دو سے تین انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں(پن وھیل سینڈوچ کی طرح)۔ دو چمچ خشک میدے کو آدھی پیالی پانی میں اچھی طرح گھول کر لئی بنا لیں۔
  5. 5 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور تیار کئے ہوئے سوئس رولز کو میدے کی لئی میں ڈبو کر سنہری فرائی کرلیں۔

(1029) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan - مزید سموسے، رول، پکوڑے، دھی پھلکیاں‎

Urdu cooking recipe of Swiss Roll Samose, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Swiss Roll Samose is a Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan, and listed in the Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray and Dahi Phulki. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.