Tamatar Ka Murabba Recipe In Urdu

مربہ ٹماٹر بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Tamatar Ka Murabba , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tamatar Ka Murabba is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Tamatar Ka Murabba  Recipe In Urdu

اشیاء:
ٹماٹر (عمدہ پکے ہوئے) ساڑھے تین کلو
چینی چار کلو گرام
لیموں چھ عدد
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے ٹماٹروں کو حرارت سے نرم کر لیا جائے اور پھر چھلکا اتار کر ان کے دو دو ٹکڑے کر لئے جائیں۔ چینی کا قوام بنا لیں اور لیموؤں کا چھلکا بھی اتار کر ان کی چھوٹی چھوٹی پھانکیں کر لی جائیں۔ چینی کا قوام بنا ئیں اور اس میں تیار شدہ ٹماٹر اور لیموؤں کو ڈال کر جوش دیں۔ اجزاء کو ملاتے رہیں اور جھاگ یا میل آئے تو اسے اتار تے رہیں اورہلکی ہلکی آنچ پر جوش دیتے رہیں یہاں تک کہ رطوبت اور پانی خشک ہو جائے اور مربہ جم سکے۔ اس کے بعد اسے مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے ۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین صحت بخش مربہ ٹماٹر نوش جاں فرمائیں۔

متعلقہ پکوان

(5491) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے

More Recipes - مزید تراکیب