Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney Recipe In Urdu - Recipe No. 1436

Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney Urdu recipe is available at UrduPoint. Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney is a famous dish in this region. You can read here Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney. You can know the complete method to make Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney on this page. We will also tell you how long it will take to make Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney. Read the recipe, ingredients, and everything related to Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney below.

ٹماٹر اور لوبیے کی دہی والی چٹنی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1436

Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney Recipe In Urdu
اشیاء:
لوبیے کی پھلی (تازہ) 20سے25عدد
سبز پیاز تین عدد میڈیم سائز
ادرک ایک عدد ایک انچ موٹی
لہسن پانچ عدد پوتھیاں
سرخ مرچ(ثابت) دو عدد
بالائی کے بغیر دہی 1کپ
مکئی کا آٹا ایک ٹیبل سپون
ٹماٹر تین عدد میڈیم سائز
تیل دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔لوبیے کی تازہ پھلی کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں، خشک کرنے کے بعد تین انچ لمبے سائز کے ٹکڑے بنا لیں۔ پانی کی زیادہ مقدار میں ان لوبیے کی پھلیوں کو ڈال دیں ، اچھی طرح سے اُبال لیں، جب پھلیاں پک جائیں تو حرارت بند کر دیں (جس پانی میں لوبیے کی پھلیوں کو اُبالا تھااس پانی کو ضائع نہ کر یں بلکہ اس پانی کو محفوظ رکھ لیں) اب ان پھلیوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں، اس کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں۔
2۔لوبیے کی تازہ پھلیوں کے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ کر بنڈل بنا لیں، ان بنڈلوں کو سبز پیاز کے پتوں سے باندھ دیں، ایک بنڈل میں پانچ عدد لوبیے کی پھلیاں ہونی چاہئیں ۔ بنڈلوں کی گرہ مضبوط باندھئیے۔
3۔سبز پیاز کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر کے باریک ٹکڑے بنا لیں۔ ادرک اور لہسن اچھی طرح سے چھیل لیں، دھونے کے بعد ان دونوں چیزوں کو یعنی ادرک اور لہسن کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیں، سرخ مرچ( ثابت) کو اچھی طرح پیس کر باریک کر لیں۔
4۔بالائی کے بغیر دہی کو مکئی کے آٹے کے ساتھ پھینٹ دیں۔
5۔ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کر لیں ، خشک کرنے کے بعد درمیان میں سے چاقو کے ساتھ کاٹ لیں، کاٹنے کے بعد پانی میں اُبال لیں، اُبال کر ان کے چھلکے اتار دیں اور ٹکڑے بنا لیں۔
6۔سوس پین میں تیل ڈال کرگرم کر یں، جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں کتری ہوئی سب پیاز ڈال دیں ، پیاز کو اچھی طرح سے براؤن کر یں۔
7۔سبزپیاز جب براؤن ہو جائے تو اس میں ادرک اور لہسن کی پیسٹ ڈال دیں، پیسٹ ڈالنے کے بعد کچھ دیر کے لئے ہلائیں۔
8۔اب اس میں ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح سے دو منٹ سے تین منٹ تک پکائیں۔
9۔آگ کم کرکے اب سوس پین میں بالائی کے بغیر دہی میں مکئی کے آٹے کے ساتھ مکس آمیزہ ڈال دیں ۔ اچھی طرح مکس کر یں، مکس کرنے کے بعد اب اس میں نمک ڈال دیں، اچھی طرح سے ہلائیں ۔
10۔لوبیے کی پھلی کے بنڈلوں کو پیش کرنے سے پہلے اوون میں ہائی درجہ حرارت گرم کر لیں اور اُبلنے کے وقت اس حرارت کو کم کر دیں اگر ابالنا نہیں چاہتے تو گرم پانی میں کچھ دیر کے لئے بھگو دیں ، اس کے بعد اب ان بنڈلوں پر دہی کی چٹنی ڈال دیں ، خیال رکھیں کہ دہی کی چٹنی بنڈلوں کے ایک طرف ہو بنڈلوں کے درمیان میں چٹنی نہیں ہونی چاہئے۔
11۔اس کے بعدان گرم لوبیے کی پھیلوں کے بنڈلوں پر ثابت سرخ مرچ پسی ہوئی چھڑک دیں۔ پسی سرخ مرچ چھڑک کر اس ڈش کو کھانے کے لئے پیش کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 155
پروٹین 5.9
چکنائی 2.2
کاربو ہائیڈریٹس 16.7
فائبر ز(ریشے) 4.3

(5045) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistani Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tamatar Lobia Dahi Wali Chutney is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.