Tandoori Chicken Recipe In Urdu

تندوری چکن بنانے کی ترکیب

Tandoori Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو
2 دہی ایک کپ
3 ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
4 نمک حسب ضرورت
5 لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
6 لیموں گارنش کے لیے
7 ہری مرچ ،ہرادھنیا گارنش کے لیے
8 تیل آدھی پیالی
9 زردہ کا رنگ ایک چٹکی
10 کوئلہ کاایک ٹکڑا(دھواں دینے کے لیے)

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مرغی کے گوشت کو دھو کر رکھ دیں۔
  2. 2 اب ایک برتن میں دہی نکال لیں اور اس دہی میں ہلدی ،نمک،پسی لال مرچ،گرم مصالحہ ،ادرک لہسن کا پیسٹ اور تھوڑا سازردہ رنگ شامل کرکے مرغی کے گوشت پر لگا کر20-25منٹ کے لیے رکھ دیں۔
  3. 3 اب ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور مصالحہ لگی مرغی کا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  4. 4 جب گوشت گل جائے تو اس میں کوئلہ دہکا کر دھواں دیں اور لیموں،ہری مرچ ،ہرے دھنیے سے گارنش کریں اور گرما گرم نان کے ساتھ تناول فرمائیں۔

(684) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Tandoori Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tandoori Chicken is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.