Tandoori Gobhi Recipe In Urdu - Recipe No. 7184

Tandoori Gobhi Urdu recipe is available at UrduPoint. Tandoori Gobhi is a famous dish in this region. You can read here Tandoori Gobhi recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Tandoori Gobhi. You can know the complete method to make Tandoori Gobhi on this page. We will also tell you how long it will take to make Tandoori Gobhi. Read the recipe, ingredients, and everything related to Tandoori Gobhi below.

تندوری گوبھی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7184

Tandoori Gobhi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پھول گوبھی آدھا کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

4 دہی دو پیالی

5 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

6 چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ

7 اجوائن آدھا چائے کا چمچ

8 بیسن دو کھانے کے چمچ

9 زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ

10 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوبھی کے پھول علیحدہ کرکے صاف دھو لیں اور نمک ملے ہوئے اُبلتے ہوئے پانی میں چار سے پانچ منٹ اُبال لیں۔چولہے سے اُتار کر ڈھک کر رکھ دیں،پانچ سے سات منٹ کے بعد چھلنی میں ڈال کر چھان لیں۔
  2. 2 دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تاکہ اچھی طرح پانی نکل جائے۔
  3. 3 بیسن کو خوشبو آنے تک توے پر ہلکی آنچ پر بھونیں،پھر اسے پیالے میں نکال کر اس میں نمک،لال مرچ،چاٹ مصالحہ،زردے کا رنگ اور اجوائن ڈال کر اچھی طرح ملائیں پھر اس میں ادرک لہسن اور دہی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔
  4. 4 گوبھی اچھی طرح ٹھنڈی ہو جائے تو تیار کئے ہوئے مصالحے کے پیسٹ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  5. 5 اوون کو 180C پر گرم کر لیں اور میرینیٹ کئے ہوئے گوبھی کے پھولوں کو جالی پر رکھ دیں،نیچے والے شیلف میں ٹرے رکھ دیں تاکہ میرینیشن محفوظ کر سکیں۔
  6. 6 پندرہ سے بیس منٹ بیک کرکے گوبھی کو نکال لیں اور اس پر نیچے جمع ہونے والا مصالحہ ڈال دیں۔
  7. 7 گرم گرم ڈش میں نکال کر نان یا چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔

(2201) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gobi Aur Band Gobhi

Urdu cooking recipe of Tandoori Gobhi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tandoori Gobhi is a Gobi Aur Band Gobhi, and listed in the Cabbage. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.